حیدرآباد
آر ٹی اے آفس کو فینسی نمبروں کے ہراج سے بڑے پیمانہ پر آمدنی
مارلن انفرو نے اس کی بولی دی۔ٹی ایس 09FY 0006نمبرپلیٹ پر 1.60لاکھ روپئے کی بولی دیتے ہوئے ایس ایس کنسٹرکشن نے یہ نمبر حاصل کیا۔ٹی ایس 09 FY 0007نمبر کو 1,37,789 روپئے میں میناکشی انفراسٹرکچر نے حاصل کیا۔

حیدرآباد: حیدرآباد آر ٹی اے آفس کو فینسی نمبروں کے ہراج سے بڑے پیمانہ پر آمدنی ہوئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ خیریت آباد کے آر ٹی اے آفس میں گذشتہ روز ہوئے فینسی نمبروں کے ہراج سے 32,10, 135 روپئے کی آمدنی ہوئی۔اس بار ہراج میں 9999 نمبر کی زیادہ قیمت ملی۔ ٹی ایس ایکس 9999نمبر کیلئے 13.50 لاکھ روپے کی بولی دیتے ہوئے اس کو حاصل کیاگیا۔
اسی طرح ٹی ایس 9ایف وائی 0006نمبرکیلئے 7.25 لاکھ روپئے کی کامیاب بولی دی گئی۔مارلن انفرو نے اس کی بولی دی۔ٹی ایس 09FY 0006نمبرپلیٹ پر 1.60لاکھ روپئے کی بولی دیتے ہوئے ایس ایس کنسٹرکشن نے یہ نمبر حاصل کیا۔ٹی ایس 09 FY 0007نمبر کو 1,37,789 روپئے میں میناکشی انفراسٹرکچر نے حاصل کیا۔ٹی ایس 09 FY 09 FY 0023نمبرگوتم کمار نے 1,10,116 روپئے کی بولی دیتے ہوئے حاصل کیا۔