تلنگانہ
آر ٹی سی بس شعلہ پوش، سوریہ پیٹ میں واقعہ
اس واقعہ کے وقت بس میں 20مسافرین سوار تھے۔ اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ نے وہاں پہنچ کر آگ پر قابو پایا تاہم تب تک یہ بس آگ کے سبب جل کر مکمل طورپر خاکستر ہوگئی تھی۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع سوریہ پیٹ میں چلتی آرٹی سی بس شعلہ پوش ہوگئی۔ یہ واقعہ چہارشنبہ کی صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آیا۔
کھمم ڈپو سے تعلق رکھنے والی اس بس میں بتایا جاتا ہے کہ شارٹ سرکٹ کے نتیجہ میں یہ واقعہ پیش آیا۔ اس بس میں آگ کو دیکھتے ہی ڈرائیور نے فوری چوکسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بس روک دی اور تمام مسافرین کو محفوظ طور پر بس سے نکالنے میں کامیابی حاصل کرلی۔
اس واقعہ کے وقت بس میں 20مسافرین سوار تھے۔ اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ نے وہاں پہنچ کر آگ پر قابو پایاتاہم تب تک یہ بس آگ کے سبب جل کر مکمل طورپر خاکستر ہوگئی تھی۔
اس واقعہ میں کسی جانی نقصان یا پھر کسی کے جھلسنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔