تلنگانہ

تلنگانہ کے آصف آباد ڈپو کی آر ٹی سی بس ندی میں گرگئی۔کئی مسافرین زخمی

تلنگانہ کے آصف آباد ڈپو سے تعلق رکھنے والی آر ٹی سی بس ایک خطرناک حادثہ کا شکار ہو گئی ۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس عادل آباد سے آصف آباد کی طرف جا رہی تھی۔ ضلع کے اوٹنور منڈل میں شیام پور کے قریب بس اچانک قابو سے باہر ہو گئی اور پل سے نیچے ندی میں جا گری۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے آصف آباد ڈپو سے تعلق رکھنے والی آر ٹی سی بس ایک خطرناک حادثہ کا شکار ہو گئی ۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس عادل آباد سے آصف آباد کی طرف جا رہی تھی۔ ضلع کے اوٹنور منڈل میں شیام پور کے قریب بس اچانک قابو سے باہر ہو گئی اور پل سے نیچے ندی میں جا گری۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
گورنمنٹ جونیئر کالج چنچگوڑہ میں داخلوں سے متعلق طلبہ و طالبات کی رہنمائی
آر ٹی سی کے آفیشیل ایکس اکاونٹس ہینڈلس بھی تبدیل
نوافل اور ذکر الہٰی نفسیاتی امراض کا بہترین علاج، ”انسانی نفسیات کی گرہیں“ کی رسم اجرا سے ڈاکٹرس کا خطاب
عدلِ فاروقی کی جھلک: عمر بن عبدالعزیزؒ کا مثالی عہد مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کاخطاب


حادثہ کے وقت بس میں موجود مسافرین شدید زخمی ہوگئے۔اس حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی افرادفوری طور پر وہاں پہنچ گئے اور زخمیوں کو بچانے کی کوششیں شروع کر دیں۔ مقامی افرادنے فوری طور پر 108 ایمبولینس کو مطلع کیا اور زخمیوں کو اوٹنور کے سرکاری اسپتال منتقل کیا۔


اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس حادثہ کے سلسلہ میں آصف آباد کے ڈپو مینیجر راج شیکھر نے بتایا کہ حادثہ کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس بات کا پتہ لگایا جا رہا ہے کہ آیا یہ حادثہ کسی تکنیکی خرابی کی وجہ سے پیش آیا یا پھر ڈرائیور کی لاپرواہی اس کا سبب بنی۔ حکام فی الحال زخمیوں کی تفصیلات اور ان کی شناخت کے عمل میں مصروف ہیں۔