امریکہ و کینیڈا
ٹرینڈنگ

سونے کی کان شہریوں پر گر گئی ، 23 افراد ہلاک (ویڈیو وائرل)

یہ واقعہ وینزویلا کی ریاست بولیور کے جنگل میں پیش آیا جہاں سونے کے ذخائر موجود ہیں۔ ان میں سے ہی ایک سونے کی کان بولا لوکا میں شہری سونا تلاش کر رہے تھے۔

کاراکس: جنوبی امریکی ملک وینزویلا میں شہری غیر قانونی کان سے سونا نکال رہے تھے کہ اچانک کان بیٹھ گئی جس کے نتیجے میں 23 شہری دب کر ہلاک ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
کم عمر کھلاڑی فوت
بہار میں دریائے گنگا پر زیرتعمیر پل منہدم۔ واقعہ کی تحقیقات شروع

عالمی خبر رساں ادارہ کے مطابق یہ واقعہ وینزویلا کی ریاست بولیور کے جنگل میں پیش آیا جہاں سونے کے ذخائر موجود ہیں۔ ان میں سے ہی ایک سونے کی کان بولا لوکا میں شہری سونا تلاش کر رہے تھے۔

اس دوران اچانک کان زمین بوس ہوگئی اور 50 سے زائد افراد سونے کے ملبہ میں دب گئے ۔ جس وقت سونے کی کان حادثہ کا شکار ہوئی کچھ لوگ ویڈیو بھی بنا رہے تھے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

امدادی کاموں کے دوران اب تک 23 لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ درجن سے زائد افراد کو زخمی حالت میں نکالا گیا۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں 6 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

حادثہ کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ وینزویلا میں کانوں کے حادثات عام ہیں۔ ایسے ہی ایک حادثے میں 12 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

a3w
a3w