حیدرآباد

حکمران، تلنگانہ کو اپنی ملکیت  سمجھ کر لوٹ رہے ہیں: کودنڈارام

کودنڈارام نے کہاکہ دو سالوں میں وزیراعلی کا کیمپ آفس پرگتی بھون اور چار سال میں سکریٹریٹ کی تعمیر مکمل کی گئی تاہم شہدا کی یادگار کی تعمیر کیلئے 9سال لگادیئے گئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ جناسمیتی کے صدرپروفیسر کودنڈارام نے کہا ہے کہ تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دلانے کیلئے اپنی جانوں کی کئی افراد نے قربانی دی تھی تاہم آج کے حکمران ریاست کو اپنی ملکیت سمجھ کر لوٹ رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد
وزیر اعلیٰ تلنگانہ نے تلنگانہ قانون ساز کونسل کے نئے ہال کا افتتاح کیا۔ خواتین کو عالمی دن کی مبارکباد
محبوب نگر میں جامع مسجد میں دعوتِ افطار، مسلم کارپوریٹرس کی تہنیتی تقریب میں رکن اسمبلی اینم سرینواس ریڈی کی شرکت
حضرت امام حسنؓ کا اسوۂ حسنہ آج بھی امت کے لیے مشعلِ راہ،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

انہوں نے کہاکہ دو سالوں میں وزیراعلی کا کیمپ آفس پرگتی بھون اور چار سال میں سکریٹریٹ کی تعمیر مکمل کی گئی تاہم شہدا کی یادگار کی تعمیر کیلئے 9سال لگادیئے گئے۔انہوں نے ہنمکنڈہ ضلع کا دورہ کیا۔

ان کی پارٹی کی جانب سے نکالی گئی تلنگانہ بچاو یاترا اکم پیٹ سے پرکال پہنچی۔انہوں نے اس موقع پر دستور ہند کے معمارڈاکٹر بی آرامبیڈکر کے علاوہ تلنگانہ کے لئے اپنی جانوں کی قربانی دینے والے شہدا کوخراج پیش کیا۔

انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ کے شہدا کی یادگار کے افتتاح کے موقع پر شہدا کے افرادخاندان کو مدعو نہ کرنااورتلنگانہ تحریک میں حصہ لینے والوں کونظرانداز کرنا ا فسوسناک ہے۔انہوں نے کہاکہ تلنگانہ کی تشکیل کے دس سال کی تقاریب صرف حکومت کی تشہیر کے لئے منعقد کی جارہی ہیں۔