مہاراشٹرا

امیت شاہ سے ملاقات کی افواہ بے بنیاد: سنجے راوت

شیوسینا۔ یو بی ٹی رکن پارلیمنٹ اور پارٹی کے ترجمان ِ اعلیٰ سنجے راوت نے پیر کے دن واضح طورپر بعض گوشوں کی اس قیاس آرائی کی تردید کردی کہ انہوں نے 20 نومبر کے مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن سے قبل مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کی۔

ممبئی (آئی اے این ایس) شیوسینا۔ یو بی ٹی رکن پارلیمنٹ اور پارٹی کے ترجمان ِ اعلیٰ سنجے راوت نے پیر کے دن واضح طورپر بعض گوشوں کی اس قیاس آرائی کی تردید کردی کہ انہوں نے 20 نومبر کے مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن سے قبل مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کی۔

متعلقہ خبریں
وزیراعظم۔ وزیر داخلہ کی جوڑی نے الیکشن کمیشن کی آزادی ختم کردی: کانگریس
ممبئی سمیت مہاراشٹر میں پانچویں اور آخری مرحلے کیلئے انتخابی مہم ختم
اجیت پوار کو مہایوتی سے نکال باہر کیا جائے گا: سنجے راوت
ملک میں 10سال میں مزید 75ہزار میڈیکل نشستیں:امیت شاہ
مودی کے تعلق سے کھرگے کے ریمارکس بھدے نہیں: پون کھیڑا

مہاوکاس اگھاڑی(ایم وی اے) حلیفوں میں نشستوں کی تقسیم پر بات چیت کے درمیان مختصر میڈیا بریفنگ میں انہوں نے برسراقتدار شیوسینا کے ایک قائد کی اس پیش قیاسی کو مسترد کردیا کہ اُدھو ٹھاکرے کی شیوسینا‘ بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے میں واپس آجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ صرف برسراقتدار میڈیا مشنری کی طرف سے پھیلائی جانے والی افواہیں ہیں۔ ہمیں پتہ ہے یہ کون کررہا ہے اور کیوں کررہا ہے۔ ہمارے پاس بھی اپنا چھوٹا پیگاسس سیٹ اَپ ہے جو ہمیں خبریں دیتا رہتا ہے۔

سنجے راوت بدنام ِ زمانہ اسرائیلی اسپائی ویر تنازعہ کا حوالہ دے رہے تھے۔ انہوں نے پھر کہاکہ بی جے پی‘ وزیراعظم نریندر مودی یا امیت شاہ کی تائید کرنا بیجاپور کی عادل شاہی سلطنت کے جنرل افضل خان سے ہاتھ ملانے کے مترادف ہوگا۔

میڈیا کا ایسی خبریں چلانا بتاتا ہے کہ وہ کتنے دباؤ میں کام کررہا ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ یہ افواہیں کہاں سے پھیل رہی ہیں اور کیسے پھیلائی جارہی ہیں۔