روس نے ایران کے خلاف جنگ کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا
وزارت نے اس بات کی تصدیق کی کہ روس خطے میں دیرپا امن واستحکام کے حصول کے لیے خطے کے تمام ممالک کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے سیاسی اور سفارتی ذرائع سے تنازعات کا حل تلاش کرنے میں مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔
ماسکو: روسی وزارت خارجہ نے خلیج فارس کی صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ روس ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی "بلا اشتعال جارحیت” سے پیدا ہونے والی کشیدگی کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔
روس کی وزارت خارجہ نے جمعرات کے روز کہا کہ روس مستقل طور پر دوست عرب ممالک اور ایران کے درمیان پرامن، محفوظ اور ہم آہنگی کے ساتھ بقائے باہمی کے حالات پیدا کرنے کی ضرورت کا حامی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ اس سمت میں پہلے قدم کے تحت امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے فوری طور پر فوجی کارروائیوں کو روکنا چاہیے۔”
وزارت نے اس بات کی تصدیق کی کہ روس خطے میں دیرپا امن واستحکام کے حصول کے لیے خطے کے تمام ممالک کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے سیاسی اور سفارتی ذرائع سے تنازعات کا حل تلاش کرنے میں مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ "ہم سیاسی اور سفارتی ذرائع سے مغربی ایشیا میں جاری تنازعات کو حل کرنے کے لیے تعمیری مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں، جس میں پائیدار حل تلاش کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں کے حالات پیدا کرنا بھی شامل ہے جس سے خطے کے تمام ممالک کے جائز مفادات میں توازن رکھا جائے۔”