ایشیاء
روس نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر شام سے نکلنے کے لیے کہا
یہ ہدایت شام میں اپوزیشن کے مختلف شہروں پر حملوں اور قبضے کی خبروں کے تناظر میں کی گئی ہے۔
ماسکو: روس نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر شام سے نکلنے کے لیے کہہ دیا ہے۔ روس کا اپنے شہریوں کے انخلا کے لیے یہ بیان جمعہ کے روز سامنے آیا ہے۔
یہ ہدایت شام میں اپوزیشن کے مختلف شہروں پر حملوں اور قبضے کی خبروں کے تناظر میں کی گئی ہے۔
واضح رہے روس شام کی بشار الاسد حکومت کا اہم اتحادی ہے۔
جمعہ کو دمشق میں روسی سفارت خانے نے اپنے شہریوں سے کہا کہ وہ کمرشل فلائٹس پکڑیں اور شام سے نکل جائیں۔
کیونکہ شام میں فوجی اور سیاسی حوالے سے صورت حال مشکل ہو گئی ہے۔