حیدرآباد

قربانی قرب الٰہی کا اہم ترین ذریعہ:مولانا جعفر پاشاہ

مولانا نے کہا کہ جو قربانی کو اخلاص اور پورے اہتمام کے ساتھ اس فریضہ کو ادا کرتا ہے اس کو بارگاہ رب العزت میں مقام قرب حاصل ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ ہر شخص کی تمنا یہی ہے کہ اس کو اللہ کی بارگاہ میں مقام قرب حاصل ہو اور زندگی کا مقصد بھی یہی ہے۔

حیدرآباد: مولانا محمد حسام الدین ثانی عاقل جعفر پاشاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ قربانی حضرت سیدنا ابراہیم ؑ کی عظیم قربانی ہے۔ قربانی کا حکم مومن بندہ کیلئے ایک عظیم انعام و اکرام کے طورپر نازل کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
شانتی نگر میں مدرسہ کے طلباء کے ساتھ زدوکوب کرنے والے پولیس ملازمین کی فوری معطلی اور تحقیقات کی جائیں: مولانا جعفر پاشاہ کا چیف منسٹر سے مطالبہ

مولانا نے کہا کہ جو قربانی کو اخلاص اور پورے اہتمام کے ساتھ اس فریضہ کو ادا کرتا ہے اس کو بارگاہ رب العزت میں مقام قرب حاصل ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ ہر شخص کی تمنا یہی ہے کہ اس کو اللہ کی بارگاہ میں مقام قرب حاصل ہو اور زندگی کا مقصد بھی یہی ہے۔

مولانا نے مزید کہا کہ حضرت ابراہیم ؑ نے اپنے رب کے حکم کے آگے سر تسلیم خم کردیا اور نہایت صبر و تواضع کے ساتھ بارگاہ الٰہی میں قربانی کا نذرانہ پورے شوق و خلوص کے ساتھ پیش کیا۔ اللہ تعالیٰ ان ہی نیک جذبات اور احساسات کے ساتھ ہمیں بھی قربانی کی توفیق عطا فرمائے۔

مولانا نے اپنے بیان میں کہا کہ حدیث شریف میں آتا ہے کہ قربانی کے ایام میں اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے پسندیدہ عمل قربانی ہے اور قربانی کا جانور قیامت کے دن اپنے سینگوں، بالوں اور کھروں کے ساتھ آئے گا یعنی جیسا جانور قربان کیا تھا، ویسا ہی ملے گا اور قیامت کے دن اس کا کوئی بھی عضو ضائع نہیں ہوگا۔

مولانا جعفر پاشاہ نے کہا کہ قربانی کے جانور کا خون زمین پر گرنے سے پہلے اللہ تعالیٰ قربانی کو قبول کرلیتا ہے یعنی اللہ تعالیٰ اس کا پورا ثواب عطا فرما دیتے ہیں۔ مولانا نے کہا کہ شریعت میں ہر صاحب استطاعت پر فرداً فرداً قربانی واجب ہے، بڑے جانوروں میں 7 افراد کی جانب سے حصے اور چھوٹے جانوروں میں جیسے بکرہ، بکری، منڈھا، منڈھی میں ایک فرد کی جانب سے ہی حصہ شریعت نے مقرر کیا ہے۔

مولانا نے کہا کہ ملی بیت المال، پنجہ شاہ، حیدرآباد کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی بڑے جانوروں کی قربانی کا نظم اور گوشت کی غرباء میں تقسیم کا نظم رکھا گیا ہے۔

اس سلسلہ میں مولانا نے کہا کہ ایسے حضرات سے جو اپنی قربانی کا گوشت غرباء میں تقسیم کرنا چاہتے ہیں ملی بیت المال سے اپنی قربانی ادا کرسکتے ہیں۔ فی حصہ 3000 ہزار روپئے مقرر کیا گیا ہے۔ حصہ بک کرنے کیلئے فون 7989283421 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔