آندھراپردیش

اے پی کے وجے واڑہ میں افسوسناک واقعہ۔ ڈگری طالب علم کی خودکشی

پولیس کے مطابق، نوجوان نے اپنے کمرے میں پھانسی لے کرخودکشی کرلی۔ ارکان خاندان جب کمرے میں داخل ہوئے تو وہ منظر دیکھ کر صدمے میں آگئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے کے جی اسپتال منتقل کر دیا۔

حیدرآباد: اے پی کے وشاکھاپٹنم شہر کے ایم وی پی کالونی علاقہ میں ایک انتہائی دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔ پرائیویٹ ڈگری کالج کے فائنل ایئر کے طالب علم21سالہ سائی تیجا نے خودکشی کر لی۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
آسام میں ٹیچر کے لڑکیوں کو فحش ویڈیودکھانے پر اسکول کو جلادیا گیا
شادی کے دو گھنٹے بعد دولہے نے دی جان
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی


پولیس کے مطابق، نوجوان نے اپنے کمرے میں پھانسی لے کرخودکشی کرلی۔ ارکان خاندان جب کمرے میں داخل ہوئے تو وہ منظر دیکھ کر صدمے میں آگئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے کے جی اسپتال منتقل کر دیا۔


ابتدائی تحقیقات میں پولیس کو ایک خودکشی نوٹ ملا ہے، جس میں سائی تیجا نے لکھا کہ اُس کے کالج کی ایک خاتون لکچررنے اُس کا جنسی استحصال کیا اور وہ مزید ذہنی طور پر برداشت نہیں کر پا رہا تھا۔


اس انکشاف کے بعد طالب علم کے ارکان خاندان نے متعلقہ لکچررپر سنگین الزامات عائد کئے۔


سائی تیجا کے دوستوں اور ساتھی طلبا نے کالج کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ خاتون لکچررکو فوری طور پر معطل کیا جائے اور اُس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔


پولیس نے مقدمہ درج کر کے جانچ شروع کر دی ہے۔ کالج انتظامیہ اور مذکورہ لکچررسے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔


یہ واقعہ ویزاک کے تعلیمی حلقوں میں سنسنی کا باعث بن گیا ہے۔ طلبہ تنظیموں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تحقیقات میں شدت پید اکی جائے اور ملزمہ کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ اس طرح کے واقعات نہ ہوں۔