حیدرآباد

سادات بيت المال فاؤنڈیشن اینڈ سوسائٹی کی جانب سے مفتی خلیل احمد صاحب کو تہنیت

حیدرآباد: امیر جامعہ نظامیہ مقرر ہونے پر مولانا مفتی خلیل احمد صاحب کو تہنیت پیش کی گئی۔

متعلقہ خبریں
اسلام کی سربلندی کے لئے علماء کرام، مشائخ عِظام کی متحدہ جدوجہد ضروری: امیر جامعہ نظامیہ مفتی خلیل احمد صاحب
امیر جامعہ نظامیہ مفتی خلیل احمد کو تہنیت

سادات بيت المال فاؤنڈیشن اینڈ سوسائٹی کی جانب سے فخر مفتیان عجم زین الفقہا مفکر اسلام حضرت علامہ مفتی خلیل احمد صاحب قبلہ شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ کو امیر جامعہ کے عہد ۂ جلیلہ پر انتخاب کی مسرت یہ تہنیت پیش کی گئی۔

 اس سلسلہ میں آج بروز چہارشنبہ قبل نماز ظہر اجلاس شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ میں سادات بيت المال فاؤنڈیشن اینڈ سوسائٹی کی جانب سے ایک تقریب میں حضرت قبلہ کی گلپو شی کی گئی۔

 تصویر میں نجم المحدثین حضرت علامہ مفتی سید صغیر احمد نقشبندی صاحب قبلہ شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ و سرپرست اعلی سادات بيت المال فاؤنڈیشن وبانی سا دات بيت المال، مولانا حافظ وقاری سید عبد الرحمن نظامی صاحب نائب صدر، حبیب ابوبکر الحسين معتمد، سید صبغت اللہ قادری صاحب اور اراکین ڈاکٹر سید رحمت اللہ قادری صاحب، محمد سراج الرحمن صاحب نقشبندی وعبد الغفور صاحب  دیکھے جاسکتے ہیں۔

a3w
a3w