انٹرٹینمنٹدہلی

سیف علی خان پر حملہ کرنے والا ہنوز فرار

ممبئی پولیس 16 جنوری کو ممبئی میں بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کی اَپ اسکیل باندرہ رہائش گاہ میں گھسنے والے کو پکڑ نہیں پائی۔

نئی دہلی: ممبئی پولیس 16 جنوری کو ممبئی میں بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کی اَپ اسکیل باندرہ رہائش گاہ میں گھسنے والے کو پکڑ نہیں پائی۔

متعلقہ خبریں
ضلع سرسلہ میں 30بندر مردہ پائے گئے
بابا صدیقی قتل کیس میں 11 ویں گرفتاری
بیٹے نے لذیز کھانہ نہ دینے پر ماں کو ہلاک کردیا
انٹرپول کی اطلاع پر پولیس نے ایک شخص کو خودکشی سے بچالیا
ونود کامبلی کا بیوی پر حملہ، پولیس کی جانب سے نوٹس جاری

ہفتہ کے دن اسے حملہ آور کا فوٹیج ملا جس میں اسے سیف پر حملہ کے بعد ہیڈ فون خریدتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اداکار کی بیوی کرینہ کپور نے بھی باندرہ پولیس کو بیان دیا۔ میڈیا میں ذرائع کے حوالہ سے کہا گیا ہے کہ باندرہ پولیس تاخیر سے حرکت میں آئی جس پر کرائم برانچ کے سینئر عہدیداروں نے تنقید کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فوری الرٹ نہ کئے جانے اور پولیس کے مختلف یونٹس میں تال میل نہ ہونے کی وجہ سے درانداز فرار ہوگیا۔ پتہ چلا ہے کہ سیف پر حملہ کے بعد حملہ آور دادر خاص طورپر کپتان خانہ ایریا گیا جہاں اس نے ایک موبائل شاپ سے ہیڈ فون خریدا۔

کرائم برانچ کے عہدیدار نے دکان جاکر سی سی ٹی وی فوٹیج کھنگالا۔ دکاندار سے پوچھ تاچھ کی گئی۔ دکاندار کا کہنا ہے کہ اسے حملہ کی یا کرائم برانچ اس کی دکان پر کیوں آئی اس کی جانکاری نہیں۔

تحقیقات نے اس وقت نیا موڑ لے لیا جب پولیس نے اس آٹو رکشا ڈرائیور بھجن سنگھ رانا کا پتہ چلالیا جس نے زخمی سیف کو لیلاوتی ہاسپٹل پہنچایا تھا۔ باندرہ پولیس اس کا بیان ریکارڈ کرچکی ہے۔ 30 پولیس ٹیمیں حرکت میں ہیں اس کے باوجود حملہ آور فرار ہے۔