شمالی بھارت

ایودھیا میں نوراتری کے دوران گوشت کی فروخت ممنوع

ایودھیا انتظامیہ نے 3 اکتوبر سے شروع ہونے والے 9 روزہ نوراتری تہوار کے دوران ضلع میں تمام پولٹری اور گوشت کی دکانیں بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔

لکھنو(آئی اے این ایس) ایودھیا انتظامیہ نے 3 اکتوبر سے شروع ہونے والے 9 روزہ نوراتری تہوار کے دوران ضلع میں تمام پولٹری اور گوشت کی دکانیں بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
رام مندر کے درشن کیلئے پاکستان سے عقیدت مندوں کی آمد
کیا ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر سے مسائل حل ہوگئے؟ کانگریس لیڈرکا سوال
حیدرآباد: ایودھیا کے باشندے نے جنسی تعلق سے انکار پر ساتھی کا قتل کردیا
ایودھیا میں رام مندر کو25 کروڑ روپئے کے عطیات موصول
رام مندر کے موضوع پر پیامات، عوام چوکس رہیں: سائبر سیکوریٹی

منگل کے دن اسسٹنٹ کمشنر فوڈ سیفٹی اینڈ ڈرگ اڈمنسٹریشن ایودھیا کے جاری کردہ حکم نامہ میں کہا گیا کہ نوراتری کے مدنظر ضلع ایودھیا میں 3 اکتوبر تا 11 اکتوبر مٹن/ چکن / فش/ بیف گوشت کی تمام دکانیں بند رہیں گی۔

درگا دیوی اور اس کے 9 اوتار کی پوجا کا 9 روزہ شاردیہ نوراتری تہوار ملک بھر میں جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔