حیدرآباد

رام مندر کے موضوع پر پیامات، عوام چوکس رہیں: سائبر سیکوریٹی

سائبر سیکوریٹی کی ڈائرکٹر شیکھا گوئل نے عوام کو ایودھیا کی رام مندر کے عنوان سے آنے والے مسیجس پر چوکس وچوکنا رہنے کا مشورہ دیا۔

حیدرآباد: سائبر سیکوریٹی کی ڈائرکٹر شیکھا گوئل نے عوام کو ایودھیا کی رام مندر کے عنوان سے آنے والے مسیجس پر چوکس وچوکنا رہنے کا مشورہ دیا۔

متعلقہ خبریں
شاطر دھوکہ باز سائبر کرائم پولیس رچہ کنڈہ کی جال میں
ایودھیا میں رام مندر کا پران پرتشٹھان دوبارہ کیا جائے گا: شنکراچاریہ
رام مندر کے درشن کیلئے پاکستان سے عقیدت مندوں کی آمد
کیا ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر سے مسائل حل ہوگئے؟ کانگریس لیڈرکا سوال
حیدرآباد: ایودھیا کے باشندے نے جنسی تعلق سے انکار پر ساتھی کا قتل کردیا

آج یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرسادم اور وی آئی پی انٹری پاس کی فراہمی کے نام پر دھوکہ دینے کیلئے سائبر مجرمین کی جاب سے کیو آر کوڈ تیار کیا گیاہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام رام مندر کے نام پر دھوکہ بازوں سے خود کو محفوظ رکھنا چاہئے۔ اگر کوئی پرسادم فراہم کرنے یا عطیہ دینے کے لئے کیو آر کوڈ روانہ کرتا ہے تو فوری اس کی پولیس کو اطلاع دینا چاہئے۔

شیکھا گوئل نے کہا کہ ایودھیا کے نام پر نقلی ویب سائٹس بھی تیار کئے گئے ہیں۔ اگر مندر کے نام پر کوئی لنک بھیجی جاتی ہے اسے تو کلک کرنے سے گریز کریں اور فون نمبر 8712672222پر اس کی اطلاع دیں۔

a3w
a3w