حیدرآباد

تلنگانہ کے وزیر تارک راما راؤ نے ضلع سرسلہ میں کئی ترقیاتی پروگراموں کا افتتاح کیا

کے تارک راما راؤ نے تنگلا پلی، ایلاریڈی پیٹ اور گمبھی راوپیٹ منڈلوں میں کئی ترقیاتی کاموں کے لیے سنگ بنیاد اور افتتاح کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے ضلع سرسلہ کا دورہ کیا۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
تکو گوڑہ سے جھوٹ کی تشہیر، بی آر ایس قائد کے ٹی آر کا الزام
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری
کے ٹی آر کے بے مقصد انٹرویوز سے پارٹی کو شکست

اس موقع پر انہوں نے تنگلا پلی، ایلاریڈی پیٹ اور گمبھی راوپیٹ منڈلوں میں کئی ترقیاتی کاموں کے لیے سنگ بنیاد اور افتتاح کیا۔

وزیر موصوف نے تنگلاپلی منڈل کے چیرلاونچ میں بی آر امبیڈکر اور چاکلی ایلماں کے مجسموں کی نقاب کشائی کی۔

بعدازاں انہوں نے اسی گاؤں میں، ایس سی کمیونٹی بھون کا سنگ بنیاد رکھا، جس پر 19.50 لاکھ روپے کی لاگت آئی تھی۔

بعد ازاں نئے تعمیر شدہ سب سٹیشن کا افتتاح کیا گیا۔ لکشمی پور میں انہوں نے ڈسپنسری کا افتتاح کیا۔ بعد ازاں انہوں نے26 لاکھ روپے کی لاگت سے بنائی گئی گرام پنچایت عمارت کا افتتاح کیا۔

گوپال راوپلے اور منڈی پلی میں امبیڈکر کے مجسموں کی نقاب کشائی بھی انجام دی۔

وزیرموصوف نے دلت بندھو اسکیم کے تحت ایک پولٹری فارم کا آغاز کیا۔ انہوں نیایلاریڈی پیٹ منڈل کے دومالا گاؤں میں امبیڈکر کے مجسمے کی نقاب کشائی انجام دی۔

یادو سنگم کے زیراہتمام ایک پروگرام میں بھی انہوں نے شرکت کی۔

ذریعہ
یواین آئی