انٹرٹینمنٹدہلی

جودھپور میں سلمان خان اور سلیم خان کے پتلے نذرآتش (ویڈیو)

بشنوئی سماج نے جمعہ کے دن بالی ووڈ اداکارسلمان خان اور ان کے والد وفلم ہدایت کار سلیم خان کے پتلے نذرآتش کئے۔

جئے پور (آئی اے این ایس) بشنوئی سماج نے جمعہ کے دن بالی ووڈ اداکارسلمان خان اور ان کے والد وفلم ہدایت کار سلیم خان کے پتلے نذرآتش کئے۔

متعلقہ خبریں
سلمان خان کی خرابی صحت بگ باس 18 کی میزبانی غیر یقینی
موسیٰ پروجیکٹ، مکانات کے انہدام کی مخالفت،اندرا پارک پرمہادھرنا
تلنگانہ میں بی آر ایس کا احتجاج
موڑتاڑ میں بی آر ایس کا راستہ روکو احتجاج
حکومت پر سنگارینی کارکنوں کے حقوق سلب کرنے کا الزام

بشنوئی برادری سلیم خان کے اس بیان پر ناراضگی ظاہرکررہی تھی کہ کالاہرن شکارکیس میں ان کا بیٹا ”بے قصور“ ہے۔ اداکار کیس میں بری ہوچکے ہیں لیکن بشنوئی برادری چاہتی ہے کہ وہ معافی مانگیں۔

حال میں سلیم خان نے کہاتھا کہ ان کے بیٹے نے سیاہ ہرن کا شکار کیا ہی نہیں۔ جودھپور میں بشنوئی برادری کے کئی لوگوں نے احتجاج کیا۔ وہ بشنوئی دھرم استھاپنا دیوس کے موقع پر مختلف مقامات پر جمع ہوئے۔

بشنوئی سماج کا سوال ہے کہ اگر سلمان خان نے کالاہرن کا شکار نہیں کیا تھا تو پھر دہلی‘ممبئی اور جودھپور سے وکیلوں کو کیس لڑنے کیلئے کیوں بلایاگیاتھا؟۔

احتجاجیوں نے خبردارکیا‘سلمان خان نے اگر معافی نہیں مانگی تو سناتن ہندوسماج ایک تحریک شروع کرے گا۔ بشنوئی برادری کے لوگوں نے یہ بھی کہا کہ لارینس بشنوئی ان کی برادری کا ہی ہے لیکن وہ برادری کے تمام 29 اصولوں پر عمل کرتا ہے۔