حیدرآباد

سخت سیکوریٹی کے درمیان حیدرآباد میں سلمان خان کی شوٹنگ

لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے دھمکیاں ملنے کے پس منظر میں حیدرآباد کے پرانے شہر کی ایک اسٹار ہوٹل میں سخت سیکوریٹی کے درمیان سلمان خان کی فلم ”سکندر“ کیلئے شوٹنگ جاری ہے۔

حیدرآباد (پی ٹی آئی) لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے دھمکیاں ملنے کے پس منظر میں حیدرآباد کے پرانے شہر کی ایک اسٹار ہوٹل میں سخت سیکوریٹی کے درمیان سلمان خان کی فلم ”سکندر“ کیلئے شوٹنگ جاری ہے۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
دعا اللہ کی قربت کا دروازہ، مومن کا ہتھیار ہے: مولانا صابر پاشاہ قادری

بالی ووڈ کے سلطان کی سیکوریٹی سخت کردی گئی ہے جبکہ انہیں وائی پلس زمرہ کی سیکوریٹی دستیاب ہے۔ پولیس نے ہفتہ کے روز سلمان کی سیکوریٹی کی تفصیلات بتاتے ہوئے انکار کردیا۔ رپورٹس کے مطابق حکومت کی اضافی سیکوریٹی کے ساتھ سلمان کی اپنی خانگی سیکوریٹی بھی ہے۔

سلمان خان جنہیں پہلے بشنوئی گینگ سے قتل کی دھمکیاں وصول ہوئی تھیں مگر اب اس گینگ نے خان کو تازہ دھمکی دی ہے۔

ممبئی میں عہدیداروں نے جمعہ کے روز یہ بات کہی۔ دھمکی آمیز پیام، ممبئی ٹرافک پولیس کے واٹس ایپ ہلپ لائن پر جمعرات کی شب وصول ہوا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ پیام بھیجنے والے نے دھمکی دیتے ہوئے سلمان سے5 کروڑ روپے کامطالبہ کیا اور اُس نے یہ دعویٰ کیا کہ وہ بشنوئی گینگ کی طرف سے یہ پیام روانہ کررہا ہے۔

جس میں فلم سکندرمیں ”میں سکندر ہوں“ نغمہ لکھنے والے گیت کار کو دھمکی دی گئی۔ ٹرافک پولیس کے عہدیداروں کی شکایت پر ورلی پولیس نے ایک کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔