شمالی بھارت
موہن بھاگوت کو ماؤسٹوں کی دھمکیاں
موہن بھاگوت کے دورہ سے قبل معقول سیکوریٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ ایس ایس پی آنند کمار اور سب ڈیویژنل مجسٹریٹ دھننجئے کمار الرٹ ہیں اور مہاسبھا والوں سے ربط میں ہیں۔

بھاگلپور: آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کو ان کے دورہ بھاگلپور (10 فروری) سے قبل آئی ایس آئی‘ نکسلیوں اور بنیاد پرستوں سے دھمکیاں ملی ہیں۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) آنند کمار نے یہ بات بتائی۔ ضلع پولیس کو الرٹ کردیا گیا ہے۔
موہن بھاگوت کے دورہ سے قبل معقول سیکوریٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ ایس ایس پی آنند کمار اور سب ڈیویژنل مجسٹریٹ دھننجئے کمار الرٹ ہیں اور مہاسبھا والوں سے ربط میں ہیں۔
ایس ڈی ایم نے کہا کہ حساس مقامات پر فورسس تعینات کردی جائیں گی۔ ایس ایس پی نے کہا کہ موہن بھاگوت کو زیڈ پلس سیکوریٹی حاصل ہے۔ ان کے دورہ کے لئے سیکوریٹی انتظامات کئے جارہے ہیں۔