حیدرآباد

Samsung کا 6000 ایم اے ایچ بیٹری والا Galaxy M34 فائیو جی اسمارٹ فون لانچ، جانیں قیمت اور دیگر خصوصیات

اسمارٹ فون کو لانچ کرتے ہوئے سیمسنگ انڈیا کے موبائل بزنس کے سینئر ڈائریکٹر، آدتیہ ببر نے کہا کہ نئے گلیکسی ایم 34، فائیو جی کے ساتھ ہم ہر بار کچھ نیا کرنے کی اپنی حدوں کو آگے بڑھاتے رہتے ہیں، یہ ایک شاندار اسمارٹ فون ہے۔

نئی دہلی: اسمارٹ فونز اور مختلف کنزیومر الیکٹرانکس مصنوعات بنانے والی معروف کمپنی Samsung نے آج ہندوستانی مارکیٹ میں 6000 ایم اے ایچ بیٹری اور 50 Megapixels والے ریئر کیمرے کے ساتھ ایک نیا اسمارٹ فون Galaxy M34، فائیو جی لانچ کرنے کا اعلان کیا جس کی قیمت صرف 16,999 روپے ہے۔

Smart Phone کو لانچ کرتے ہوئے Samsung India کے موبائل بزنس کے سینئر ڈائریکٹر، آدتیہ ببر نے کہا کہ نئے گلیکسی ایم 34، فائیو جی کے ساتھ ہم ہر بار کچھ نیا کرنے کی اپنی حدوں کو آگے بڑھاتے رہتے ہیں، یہ ایک شاندار اسمارٹ فون ہے، جو ہمارے نوجوان صارفین کی خواہشات کو پورا کرسکے گا۔

یہ ماڈل نئی خصوصیات سے لیس ہے، جیسے کہ 50 ایم پی No Shake Camera، سیلفی کے لئے 8 میگا پکسلز والا فرنٹ کیمرہ، Nightography اور 6000 ایم اے ایچ کی بیٹری، ایمرسیو 120 ہرٹز Super Amoled Display، سیلفیز کے لئے 8 ایم پی فرنٹ کیمرہ کے ساتھ ساتھ 4 جنریشن تک کے او ایس اپ گریڈ اور 5 سالہ سیکیورٹی اپ ڈیٹ جیسے اہم فیچرز کے ساتھ آتا ہے۔

ان تمام خصوصیات کے ساتھ یہ ایک Monster 5G Device ہے جس کی قیمت صرف 16999 روپے ہے۔

نیا اسمارٹ فون http://samsung.com اور http://amazon.in کے علاوہ منتخب ریٹیل اسٹورز پر دستیاب ہے۔ شروعاتی آفر کے ساتھ اس فون کے 6gb RAM اور 128gb ROM ماڈل کی قیمت 16999 روپے اور 8gb RAM اور 128 جی بی روم ماڈل کی قیمت 18999 روپے ہے۔ اس کی فروخت 15 جولائی 2023 سے شروع ہوگی۔