مشرق وسطیٰ

امارات میں گولڈن اقامہ کیلئے عمر کی کوئی قید نہیں

الامارات الیوم کے مطابق ابوظبی سرکاری خدمات کے ادارے کا کہنا ہے کہ ’ابوظبی میں مخصوص زمروں میں شامل افراد کے لیے گولڈن اقامہ کی سہولت ہے۔

ابو ظبی: متحدہ عرب امارات میں ابوظبی سرکاری خدمات کے ادارے (تم) نے کہا ہے کہ ریاست میں گولڈن اقامہ ہولڈر کو مستقل اقامہ کی سہولت نہیں دی جاتی۔

الامارات الیوم کے مطابق ابوظبی سرکاری خدمات کے ادارے کا کہنا ہے کہ ’ابوظبی میں مخصوص زمروں میں شامل افراد کے لیے گولڈن اقامہ کی سہولت ہے۔

یہ اقامہ تخلیق کاروں‘ ا سکالرز‘ سرمایہ کاروں اور منفرد صلاحیت کے حامل افراد کو دیا جاتا ہے‘۔گولڈن اقامہ ویزہ طویل المیعاد ہوتا ہے۔

ہر پانچ یا دس سال میں اس کی توسیع کی جاتی ہے۔اقامہ میں توسیع مقررہ زمرہ کے تحت ہوتی ہے تاہم گولڈن اقامہ کے اجرا کا مطلب دائمی اقامہ نہیں ہے۔

ابوظبی حکومت کا کہنا ہے کہ’گولڈن اقامے کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ہے۔

منظور شدہ زمروں میں سے کسی ایک زمرہ سے تعلق رکھنے والے شخص کو گولڈن اقامہ ویزہ کے اجرا کی درخواست کا موقع دیا جاتا ہے۔‘مطلوبہ معیار پر پورا اترنے والے افراد درخواست دے سکتے ہیں اور انہیں گولڈن اقامہ مل سکتا ہے۔