سنکرانتی تہوار، شاہراہوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں، گزشتہ سال جیسی صورتحال دوبارہ پیدا ہو گئی
خصوصاً حیدرآباد۔وجئے واڑہ قومی شاہراہ پر واقع پتنگی اور کورلا پاٹی ٹول پلازہ پر گاڑیوں کی کلومیٹر لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ اگرچہ فاسٹ ٹیگ کی سہولت موجود ہے لیکن گاڑیوں کی تعداد اس قدر زیادہ ہے کہ مسافروں کو ٹول پار کرنے گھنٹوں انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔
حیدرآباد: سنکرانتی تہوار کے موقع پر حیدرآباد سے اپنے آبائی دیہاتوں کو جانے والے مسافروں کی بڑی تعداد کی وجہ سے قومی شاہراہوں پر ٹریفک کا شدید دباؤ دیکھا جا رہا ہے۔ گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی وہی مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں جہاں تلنگانہ اور آندھرا پردیش کو جوڑنے والی اہم شاہراہیں گاڑیوں سے کھچا کھچ بھر گئی ہیں۔
خصوصاً حیدرآباد۔وجئے واڑہ قومی شاہراہ پر واقع پتنگی اور کورلا پاٹی ٹول پلازہ پر گاڑیوں کی کلومیٹر لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ اگرچہ فاسٹ ٹیگ کی سہولت موجود ہے لیکن گاڑیوں کی تعداد اس قدر زیادہ ہے کہ مسافروں کو ٹول پار کرنے گھنٹوں انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔
ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے حکام نے اضافی کاؤنٹرس بھی کھولے ہیں لیکن اس کے باوجود گاڑیوں کی تعدادمیں کمی نہیں آ رہی۔ لوگ اپنے خاندانوں کے ساتھ نجی کاروں اور بسوں کے ذریعہ سفر کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کی رفتار انتہائی سست ہو گئی ہے۔