حیدرآباد

چیف منسٹر ریونت ریڈی کی سونیا گاندھی سے ملاقات ، تلنگانہ کے دورہ کی دعوت دی

چیف منسٹر نے کہا کہ سونیا گاندھی یوم تاسیس میں شرکت کریں اس کے لیے ان کی کابینہ نے ایک قرار داد منظور کی ہے اور انہوں نے اس کی اطلاع محترمہ گاندھی کو بھی دی ہے۔

نئی دہلی: تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے منگل کو کانگریس ایم پی اور پارٹی لیڈر سونیا گاندھی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں ریاستی یوم تاسیس کی تقریبات میں شرکت کی دعوت دی۔

متعلقہ خبریں
کیا ریونت ریڈی سرکار نے اقلیتوں کی عبادت گاہوں کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے؟ مولانا خیر الدین صوفی کا استفسار
تلنگانہ تلی اتسو منانے کا فیصلہ، سونیا گاندھی کو مدعو کیا جائے گا
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
اندرون ایک برس 60 ہزار جائیدادوں پر تقررات کی كوششیں
چیف منسٹر کو گھیرتے ہوئے کے ٹی آر خود مشکل میں پڑ گئے

کانگریس لیڈر سے ملاقات کے بعد مسٹر ریڈی نے کہا کہ محترمہ گاندھی نے ان کی دعوت قبول کر لی ہے اور یقین دلایا ہے کہ وہ تقریب میں شرکت کریں گی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ محترمہ گاندھی یوم تاسیس میں شرکت کریں اس کے لیے ان کی کابینہ نے ایک قرار داد منظور کی ہے اور انہوں نے اس کی اطلاع محترمہ گاندھی کو بھی دی ہے۔

عام انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جیت کے دعوے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی ہر جگہ اس طرح کے دعوے کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کیرالہ اور دیگر ریاستوں میں بھی اسی طرح کے دعوے کرتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی انتخابات ہار رہی ہے، اس لیے مسٹر مودی اور دیگر بی جے پی لیڈر توجہ ہٹانے کے لیے مختلف مسائل اٹھا رہے ہیں۔

a3w
a3w