جرائم و حادثات

سارن: فائنانس کمپنی کے ملازم کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا

کل رات وہ گھر واپس جا رہا تھا کہ مجرموں نے اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

چھپرا: بہار میں سارن ضلع کے اکل پور تھانہ علاقے میں ایک فائنانس کمپنی کے ملازم کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
آر سی پی سنگھ، بہار میں نئی سیاسی جماعت کا آغاز کریں گے (ویڈیو)
دُہری شہریت کی بنیاد پر مکھیا بننے والی صبا پروین، عہدہ سے فارغ
بہار ضمنی اسمبلی الیکشن، آر جے ڈی کے 3 امیدواروں کا اعلان
بہار کو خصو صی موقف کے مطالبہ پر بحث تکرار
پٹنہ میں اپوزیشن اتحاد کا شاندار مظاہرہ

پولیس ذرائع نے منگل کو یہاں بتایا کہ ضلع کے پہلجا تھانہ علاقہ کے گنگاجل گاؤں کے رہنے والے سریش سنگھ کا بیٹا اجے کمار سنگھ (30) پٹنہ میں ایک فائنانس کمپنی میں کام کرتا تھا۔

کل رات وہ گھر واپس جا رہا تھا کہ مجرموں نے اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال چھپرہ بھیج دیا ہے اور پولیس نے اس معاملے میں ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔