سوشیل میڈیا

معذور شخص کے سینہ پر لات مارنے والا سرپنچ معطل

معذور شخص کا بیٹا بیچ بچاو کے لئے آگے آیا تاہم سرپنچ نے اسی دوران ایک زور دارلات کرشنیا کے سینہ پر ماری۔اس واقعہ کا ویڈیو تیزی کے ساتھ سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ ٖٓفارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔

حیدرآباد: منریگا کے کام کی اجرت مانگنے والے معذور شخص کو اس کے سینہ پر لات مارنے والے سرپنچ کو معطل کردیاگیا۔یہ دل دہلادینے والا واقعہ تلنگانہ کے محبو ب نگر کے پولوپونی پالی گرام پنچایت کے حدود میں پیش آیا۔

اطلاعات کے مطابق اس معذور شخص کی شناخت کرشنیا کے طورپرکی گئی ہے جو منریگا کے تحت مزدوری کیاکرتا تھا۔اس نے اپنے کام کی اجرت سرپنچ، کے سرینواسلو سے مانگی جس پر سرپنچ برہم ہوگیا جس نے اس معذورشخص کے سینہ پر زور سے لات ماری۔

حالانکہ اس معذور شخص کا بیٹا بیچ بچاو کے لئے آگے آیا تاہم سرپنچ نے اسی دوران ایک زور دارلات کرشنیا کے سینہ پر ماری۔اس واقعہ کا ویڈیو تیزی کے ساتھ سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ ٖٓفارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔

اس واقعہ پر فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ضلع کلکٹر محبوب نگر ایس وینکٹ راو نے سرپنچ کو معطل کردیا اور اس واقعہ کی جانچ کے احکام دیئے۔