مشرق وسطیٰ

اسرائیلی حملہ میں 2فوجی اڈوں کو نقصان پہنچنے کی سٹلائٹ تصاویر جاری

اسرائیلی حملہ میں ایرانی دارالحکومت کے جنوب مغرب میں خفیہ فوجی اڈے کو نقصان پہنچا۔ ماہرین نے سابق میں اس اڈے کو تہران کے ایک وقت کے نیوکلیئر اسلحہ پروگرام سے جوڑا تھا۔

دبئی (اے پی) اسرائیلی حملہ میں ایرانی دارالحکومت کے جنوب مغرب میں خفیہ فوجی اڈے کو نقصان پہنچا۔ ماہرین نے سابق میں اس اڈے کو تہران کے ایک وقت کے نیوکلیئر اسلحہ پروگرام سے جوڑا تھا۔

متعلقہ خبریں
ڈاکٹر مہدی کا محکمہ ثقافتی ورثہ و آثار قدیمہ تلنگانہ کا دورہ، مخطوطات کے تحفظ کے لیے ایران سے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
ایران میں زہریلی شراب پینے سے مہلوکین کی تعداد 26ہوگئی
عالمی برادری، اسرائیلی جارحیت کے خاتمہ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے: رابطہ عالم اسلامی
اسرائیل کو سخت ترین سزا دینے كیلئے حالات سازگار ہیں:علی خامنہ ای

بیلسٹک میزائیل پروگرام سے جڑا ایک اور فوجی اڈہ بھی حملہ کی زد میں آیا۔ امریکی نیوز ایجنسی دی اسوسی ایڈیڈ پریس (اے پی) نے سٹلائٹ تصاویر کا اتوار کے دن تجزیہ کیا، جس سے اس بات کا پتہ چلا۔ ایران کے پرچین فوجی اڈے میں بعض عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کو شبہ ہے کہ ایران نے ماضی میں یہاں دھماکو اشیاء کا تجربہ کیا تھا، جن سے نیوکلیئر اسلحہ چلایا جاسکتا تھا۔ ایران عرصہ سے زور دیتا رہا ہے کہ اس کا نیوکلیئر پروگرام پرامن ہے۔

ایرانی فوج نے اپنے کسی بھی فوجی اڈہ کو نقصان پہنچنے کی بات نہیں مانی ہے۔ تاہم اس نے اتناضرور کہا ہے کہ ملک کے ایرڈیفنس سسٹم میں کام کرنے والے 4 ایرانی فوجی ہلاک ہوگئے۔ اقوام متحدہ میں ایران کے مشن نے بھی کوئی فوری تبصرہ نہیں کیا۔ اسرائیلی فوج نے بھی تبصرہ سے انکار کردیا۔

Photo Source: @JewsFightBack