مشرق وسطیٰ

اسرائیلی فوج کی فائرنگ ،3 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کے جاری کردہ بیان میں تینوں افراد کی حالت کے بارے میں نہیں بتایا گیا لیکن اسرائیل کے عسکری ریڈیو نے کہا کہ وہ مارے گئے ہیں جس کی تصدیق فلسطینی امور صحت نے بھی کیا ہے۔

تل ابیب: اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں ان تین افراد کو ہلاک کردیا ہے جنہوں نے مبینہ طور پر ایک گاڑی سے اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کی تھی۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی فوجی حماس کے سامنے بری طرح ناکام : امریکی انٹلیجنس
غزہ اور مغربی کنارے پر اسرائیلی حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 17 فلسطینی شہید
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
رفح پر اسرائیلی حملہ، خون کی ہولی کا باعث بن سکتا ہے: ڈبلیو ایچ او
غزہ کے عوام کا تاریخی صبر جس نے اسلام کا سر بلند کردیا: رہبر انقلاب اسلامی

اسرائیلی فوج کے جاری کردہ بیان میں تینوں افراد کی حالت کے بارے میں نہیں بتایا گیا لیکن اسرائیل کے عسکری ریڈیو نے کہا کہ وہ مارے گئے ہیں جس کی تصدیق فلسطینی امور صحت نے بھی کیا ہے۔

فوجی بیان کے مطابق اسرائیلی سپاہیوں نے مارے جانے والے فلسطینیوں کی کار سے تین ایم-16 رائفلیں، ایک بندوق، کارتوس اور دیگر فوجی سامان برآمد کیا۔ دریں اثنا، اسرائیلی فوجیوں میں سے کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔

a3w
a3w