شمالی بھارت
ٹرینڈنگ

کئی معصوم افراد کی جان لینے والا ستسنگ پروگرام، کیا یوگی حکومت بھولے بابا کے گھرپربلڈوزر نہیں چلائے گی؟

مسلمانوں کی چھوٹی سی چھوٹی غلطیوں یا پھر گائے کے گوشت کی اسمگلنگ کے جھوٹے مقدمات پر مسلمانوں کے گھر پر یوگی کا بلڈزور چل جاتا ۔

ہاتھرس: اترپردیش کے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے چہارشنبہ کو یہاں پیش آئے حادثہ کی وجوہات کی پڑتال کی اور زخمیوں کی عیادت کی۔ یوگی آدتیہ ناتھ واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کرتے پھرر ہے ہیں ۔ اب یوگی کا بلڈوزر خاموش کیوں ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
ممتاز صنعت کار گوتم اڈانی کی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات
مسلم تحفظات کے30 سال کی تکمیل، محمد علی شبیر کو تہنیت پیش کی جائے گی:سمیر ولی اللہ
بہرائچ تشدد، فوری کارروائی کی جائے: پرینکا گاندھی
کانگریس نے توہین کیلئے ہندو دہشت گردی کا لفظ دیا: یوگی
چیف منسٹر کل نومنتخب ٹیچرس میں احکام تقررات حوالے کریں گے

ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ ستسنگ پروگرام کے ذمہ داروں اور بھولے بابا کے گھر پر اب تک بلڈوزر بابا کا بلڈزور چل جانا چاہئے تھا۔ مسلمانوں کی چھوٹی سی چھوٹی غلطیوں یا پھر گائے کے گوشت کی اسمگلنگ کے جھوٹے مقدمات پر مسلمانوں کے گھر پر یوگی کا بلڈزور چل جاتا ۔ کیا اب یوگی کے بلڈزور میں پٹرول ختم ہوگیا یا یوگی کے بلڈزور کو زنگ لگ گیا۔

یوگی نے سرکٹ ہاوس میں ضلع انتظامیہ کے عہدیداران سے پورے واقعہ کی جانکاری لی اور ضلع اسپتال پہنچ کر زخمیوں کا حال معلوم کیا اور ڈاکٹروں کو سبھی زخمیوں کو مناسب علاج کا حکم دیا۔

چیف منسٹر موقع واردات پر بھی پہنچے جہاں انہیں افسران نے حادثہ کی تفصیلی جانکاری دی۔چیف منسٹر نے بعد میں پولیس دفتر پہنچ کر پولیس افسران سے واقعہ کی وجوہات کی پڑتال کی۔

قابل ذکر ہے کہ منگل کو ہاتھرس کے سکندراراؤ میں بھولے بابا کے ستسنگ پروگرام میں بھگدڑ مچنے سے سینکڑوں افراد کی جان چلی گئی تھی۔

 یوگی کی ہدایت پر ریاست کے تین وزیر اور چیف سکریٹری و ڈی جی پی کل سے ہاتھرس میں ہیں وہیں واقعہ کی جانچ کے لئے اڈیشنل ڈی جی آگرہ اور ڈویژنل کمشنر علی گڑھ کو ذمہ داری دے کر 24گھنٹوںمیں رپورٹ طلب کی گئی تھی۔وزیر اعلی نے مہلوکین کے اہل خانہ کو2۔2 لاکھ روپئے اور زخمیوں کو 50۔50 ہزار روپئے کی مالی مدد کا اعلان کیا ہے۔

چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ حادثہ کے ایک دن بعد چہارشنبہ کو ہاتھرس پہنچے۔ یہاں انہوں نے سرکٹ ہاؤس میں عہدیداروں سے پورے واقعہ کے بارے میں تفصیلی جانکاری حاصل کی اور اہم ہدایات بھی دیں۔اس کے بعد یوگی ہاتھرس ضلع اسپتال پہنچے۔ یہاں انہوں نے زخمیوں اور ان کے اہل خانہ سے بات کی۔ انہوں نے ہر بستر پر جا کر زخمیوں سے ملاقات کی اور پورے واقعہ کی جانکاری لی۔

انہوں نے زخمیوں سے ان کی خیریت دریافت کی اور ان کے علاج کے بارے میں بھی بات کی۔ یوگی نے زخمیوں کے افرادخاندان سے بھی تفصیل سے بات کی۔

 اس دوران انہوں نے ڈاکٹروں سے زخمیوں کی حالت بھی جانی اور مناسب علاج کی ہدایت دی۔یوگی نے پولیس لائن میں واقعے کے عینی شاہدین سے بھی ملاقات کی اور حادثے کی معلومات لی۔ واقعے کی عینی شاہد اور ڈیوٹی پر موجود خاتون کانسٹیبل نے وزیراعلیٰ کو پورے واقعے کے بارے میں بتایا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ بھگدڑ کے بعد لوگ ایک دوسرے پر گرنے لگے۔ خاص طور پر خواتین کی بڑی تعداد بھگدڑ کا شکار ہوئیں۔ وہ اٹھنا چاہتی تھیں لیکن اٹھ نہیں سکیں کیونکہ ایک کے بعد ایک عورتیں ان پر گرتی رہیں۔زخمیوں سے ملنے کے بعد سی ایم یوگی بھی ہاتھرس کے سکندراؤ میں اس جگہ پہنچے جہاں منگل کو بھگدڑ میں بڑی تعداد میں عقیدت مندوں کی موت ہو ئی تھی۔

یوگی کے ساتھ بی جے پی کے ریاستی صدر بھوپیندر چودھری، حکومتی وزراء لکشمی نارائن چودھری، اسیم ارون اور سندیپ سنگھ کے ساتھ مقامی ایم ایل اے، چیف سکریٹری منوج کمار سنگھ اور چیف منسٹر کے پرنسپل سکریٹری سنجے پرساد بھی موجود تھے۔علی گڑھ کے ڈویژنل کمشنر نے سی ایم یوگی کو حادثے سے متعلق ہر ایک واقعہ کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔

اب دیکھنا یہ ہوگا کہ یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت جعلساز بھولے بابا کے گھر پر بلڈوزر چلائے گی یا نہیں؟ ۔ اگر یہی ایسا کچھ پروگرام مسلمانوں کا ہوتا تو اب تک یوگی کا مسلم مخالف بلڈزور مسلمانوں کے گھروں پر چل جاتا۔ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ اس جعلساز بابا کے خلاف پولیس اور حکومت کیا کارروائی کرتی ہے۔