حیدرآباد

ہمارے حق کا مطالبہ کرنے تلنگانہ بی جے پی کے کسی بھی جوکر میں ہمت نہیں: کے ٹی آر

کے ٹی آر نے کہاکہ یہ لیڈرہمیشہ گجراتی آقاوں کی چپل اٹھانے کے لئے تیار رہتے ہیں لیکن وہ تلنگانہ کے حقوق کا مطالبہ کرنے کی ہمت نہیں دکھاسکتے۔ گجرات مودی کے بھکتوں کا گڑھ بن گیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے کہا ہے کہ تلنگانہ کے کسی بھی بی جے پی کے جوکر میں ہمت نہیں کہ وہ مطالبہ کرسکے کہ ہماراحق کیا ہے۔یہ لیڈرہمیشہ گجراتی آقاوں کی چپل اٹھانے کے لئے تیار رہتے ہیں لیکن وہ تلنگانہ کے حقوق کا مطالبہ کرنے کی ہمت نہیں دکھاسکتے۔

 گجرات مودی کے بھکتوں کا گڑھ بن گیا ہے۔سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر سرگرم تارک راما راو نے سابق رکن کونسل و ڈپارٹمنٹ آف جرنلزم عثمانیہ یونیورسٹی کے پروفیسر این ناگیشورراوکے ٹوئیٹ کا جواب دیاجنہوں نے وزیرموصوف کو ٹیاگ کرتے ہوئے اپنے انگریزی میں کئے گئے ٹوئیٹ میں کہاتھا کہ ہماری فلم آرآرآر، آسکر کی دوڑمیں گجراتی فلم شیلوشو سے پیچھے رہ گئی ہے۔

ہمارے قاضی پیٹ میں کوچ فیکٹری کے قیام سے انکار کردیاگیا۔ گجرات کو لوکوموٹیو فیکٹری حاصل ہوئی۔ہماراحیدرآباد ڈبلیو ایچ او کے سنٹرسے محروم ہوگیا۔

یہ سنٹر گجرات کے جام نگر میں قائم کیاگیا۔ہمارے حیدرآباد کے قائم بین الاقوامی مصالحتی مرکز کو گجرات کے گفٹ سٹی سے مسابقت کا سامنا ہے۔

a3w
a3w