مشرق وسطیٰ

سعودی عرب: طالب علم پر تشدد کرنے والے ٹیچر کے خلاف کارروائی (ویڈیو)

محکمہ تعلیم نے پرائیوٹ اسکول میں طالب علم پر تشدد کا نوٹس لیا جس پر وائرل ویڈیو کے حوالے سے تحقیقاتی کمیٹی قائم کی ہے۔

ریاض: سعودی عرب کے ایک پرائیوٹ اسکول میں طالب علم پر تشدد کرنے والے ٹیچر کے خلاف کارروائی کی جائے گی، تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

متعلقہ خبریں
اردو اکیڈمی جدہ کا گیارہواں سہ ماہی پروگرام شاندار انداز میں منعقد، تمثیلی مشاعرہ اور طلبہ کی پذیرائی
سعودی عرب میں میڈیکل و انجینئرنگ کی اعلیٰ تعلیم کے مواقع پر IIPA کا رہنمائی سیشن
ادبی فورم ریاض کا مشاعرہ بہ یاد تابش مہدی مرحوم
ڈاکٹر سید انور خورشید کو پریواسی بھارتیہ سمان 2025 ایوارڈ ملنےپر تہنیتی جلسہ
سعودی میں منشیات اسمگلنگ 6 کو سزائے موت

اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب میں حفر الباطن کمشنری کے محکمہ تعلیم نے پرائیوٹ اسکول میں طالب علم کو زد و کوب کیے جانے کی ویڈیو وائرل ہونے پر ٹیچر کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ تعلیم نے پرائیوٹ اسکول میں طالب علم پر تشدد کا نوٹس لیا جس پر وائرل ویڈیو کے حوالے سے تحقیقاتی کمیٹی قائم کی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ٹیچر کلاس روم میں طالب علم کو اس کے ساتھیوں کے سامنے بری طرح زد و کوب کر رہا ہے۔ محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ اس قسم کے واقعات کے منظر عام پر آتے ہی مقررہ قوانین و ضوابط کے تحت کارروائی کی جاتی ہے، کسی کے ساتھ رعایت نہیں کی جاتی۔ طلبہ پر تشدد تعلیمی پالیسی کے سراسر منافی ہے۔