مشرق وسطیٰ

سعودی عرب : العلا میں 250 کمروں پر مشتمل جدید اور پُرتعیش ہوٹل کی تعمیر

ایچ این آر کی رپورٹ کے مطابق منصوبے کے سنگ بنیاد کی تقریب میں یو ڈی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر جان پیگانو اور رائل کمیشن فار العلا کی چیف ایگزیکٹو آفیسر عبیر العاقل بھی موجود تھیں۔

ریاض: سعودی عرب کے تاریخی مقام العلا میں 250 کمروں پر مشتمل جدید سہولیات سے آراستہ ہوٹل کی تعمیر کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے جسے 2027 میں مکمل کیے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں
دنیا کی بلند ترین زیرِ تعمیر عمارت کا منفرد سنگِ میل، سعودی عرب کو بڑا اعزاز
سعودی عرب میں عازمین حج کی تعداد 15 لاکھ 18 ہزار تک پہنچ گئی
اردو اکیڈمی جدہ کا گیارہواں سہ ماہی پروگرام شاندار انداز میں منعقد، تمثیلی مشاعرہ اور طلبہ کی پذیرائی
سعودی عرب میں میڈیکل و انجینئرنگ کی اعلیٰ تعلیم کے مواقع پر IIPA کا رہنمائی سیشن
ادبی فورم ریاض کا مشاعرہ بہ یاد تابش مہدی مرحوم


یہ منصوبہ العلا ڈیولپمنٹ کمپنی کی جانب سے شروع کیا گیا ہے جو پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی ایک ذیلی کمپنی ہے۔

ہوٹل کو عالمی شہرت یافتہ کمپنی میریٹ انٹرنیشنل کے ’آٹوگراف کلیکشن‘ برانڈ کے تحت چلایا جائے گا۔


ایچ این آر کی رپورٹ کے مطابق منصوبے کے سنگ بنیاد کی تقریب میں یو ڈی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر جان پیگانو اور رائل کمیشن فار العلا کی چیف ایگزیکٹو آفیسر عبیر العاقل بھی موجود تھیں۔

ہوٹل کو قدرتی مناظر، ثقافتی ورثے اور العلا کی تاریخی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس منصوبے کا ڈیزائن معروف آرکیٹیکٹ کمپنی جیوفورما نے تیار کیا ہے۔


منصوبے میں پانچ ریستوران، صحت کی سہولیات سمیت کاروباری و تفریحی سرگرمیوں کے لیے جدید انتظامات شامل ہوں گے۔ مزید برآں، اس منصوبے کو ماحول دوست بنانے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں، جن میں پانی کے دوبارہ استعمال، مقامی تعمیراتی مواد کا استعمال، توانائی کی بچت، اور العلا کی "ڈارک اسکائی” پالیسی کے مطابق روشنی کا نظام شامل ہے۔

یہ منصوبہ سعودی عرب کے ویژن 2030 کے تحت سیاحت کے فروغ، سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنے اور معیشت کو متنوع بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔