مشرق وسطیٰ

سعودی عرب نے مساجد میں مظلوم فلسطینیوں کے حق میں دعا پر پابندی عائد کردی

اس فیصلہ سے معلوم یہ ہوتا ہے کہ حکومت سعودی عرب کی ترجیحات میں فلسطینی مسئلہ اب کم اہمیت اختیار کرچکا ہے اور یہ اپنے اندرونی امور پر زیادہ توجہ مرکوز کررہی ہے۔

ریاض: سعودی عرب کے شہزادے محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ "فلسطینی مسئلہ مجھے متاثر نہیں کرتا۔ میں صرف اپنے ملک کی پرواہ کرتا ہوں۔”  سعودی حکومت نے مساجد میں فلسطین کے حق میں دعا کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس کے علاوہ، ملک میں فلسطین کے حق میں نعرے بازی بھی ممنوع قرار دے دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
پاکستانی علماء، ہماری رہنمائی کریں : مفتی نورولی محسود
اردو اکیڈمی جدہ کا گیارہواں سہ ماہی پروگرام شاندار انداز میں منعقد، تمثیلی مشاعرہ اور طلبہ کی پذیرائی
سعودی عرب میں میڈیکل و انجینئرنگ کی اعلیٰ تعلیم کے مواقع پر IIPA کا رہنمائی سیشن
ادبی فورم ریاض کا مشاعرہ بہ یاد تابش مہدی مرحوم
ڈاکٹر سید انور خورشید کو پریواسی بھارتیہ سمان 2025 ایوارڈ ملنےپر تہنیتی جلسہ

اس فیصلہ سے معلوم یہ ہوتا ہے کہ حکومت سعودی عرب کی ترجیحات میں فلسطینی مسئلہ اب کم اہمیت اختیار کرچکا ہے اور یہ اپنے اندرونی امور پر زیادہ توجہ مرکوز کررہی ہے۔

یہ اقدامات سعودی عرب میں موجود مذہبی اور سیاسی جذبات کی تبدیلی کی طرف اشارہ کرتے ہیں جس کے باعث عوامی سطح پر فلسطینی حمایت کی مہمات پر سختی سے پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔