مشرق وسطیٰ

سعودی عرب، خاتون کو ہراساں کرنے پر ہندوستانی شہری گرفتار (ویڈیو)

سعودی عرب میں خاتون کو ہراساں کرنے پر سیکیورٹی فورس نے ہندوستانی شہری کو حراست میں لے لیا ہے۔

ریاض: سعودی عرب میں خاتون کو ہراساں کرنے پر سیکیورٹی فورس نے ہندوستانی شہری کو حراست میں لے لیا ہے۔

متعلقہ خبریں
سعودی عرب میں ٹریفک پولیس نے خاص ہدایات جاری کردیں
سعودی عرب میں افسانہ نویسی کیلئے اعزاز
سعودی عرب میں رواں برس 100 سے زائد افراد کو موت کی سزا دی گئی
شعبہ عربی دہلی یونیورسٹی میں شاہ سلمان عالمی اکیڈمی برائے عربی زبان کے ایک وفد کا دورہ
اسرائیل حماس مذاکرات شروع کریں، غزہ کے لوگ زیادہ انتظار نہیں کر سکتے: سعودی عرب

سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق الاحساء گورنریٹ کی پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہندوستانی شہری دلاور حسین کو الشرقیہ میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ حراست میں لئے گئے شخص کے خلاف شکایت تھی کہ اس نے خاتون کو ہراساں کیا ہے۔

پولیس کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اس بارے میں ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے اور کہا ہے کہ ہندوستانی شہری کے خلاف قانونی کارروائی کے بعد اسے پبلک پراسیکیوشن کے سپرد کردیا گیا ہے۔

سیکیورٹی فورس کی جانب سے واضح کیا گیا کہ خواتین کوہراساں کرنے، چھیڑ خانی اور اس طرح کے دیگر کیسز میں گرفتار کیے جانے والوں کے نام اور شہریت کے بارے میں میڈیا کو آگاہ کیا جاتا رہے گا۔

a3w
a3w