دہلی

60 پائلٹس‘ 150 کیبن ارکان عملہ‘ بریتھ انالائزر ٹسٹ میں ناکام

یکم جنوری 2020 تا 30 جون 2022 کی مدت کے دوران جملہ 210 پائلٹوں اور کیبن عملہ کے ارکان کو معطل کیا گیا ہے لیکن شہری ہوابازی ضروریات (سی اے آر) دفعہ 5‘ سیریز ایف پارٹ III کی گنجائشوں کے مطابق کسی لائسنس کو منسوخ نہیں کیا گیا ہے۔

نئی دہلی: گزشتہ ڈھائی سال کے دوران جملہ 60پائلٹس اور کیبن عملہ کے 150  ارکان بریتھ انالائزر ٹسٹ میں ناکام رہے ہیں۔ واضح رہے کہ بریتھ انالائزر ٹسٹ پائلٹوں اور کیبن عملہ کی جانب سے شراب نوشی کی وجہ سے ہوابازی کی سلامتی کو کسی سمجھوتہ سے محفوظ رکھنے کے لئے کیا جاتاہے۔

 یکم جنوری 2020 تا 30 جون 2022 کی مدت کے دوران جملہ 210  پائلٹوں اور کیبن عملہ کے ارکان کو معطل کیا گیا ہے لیکن شہری ہوابازی ضروریات (سی اے آر) دفعہ 5‘ سیریز ایف پارٹ III کی گنجائشوں کے مطابق کسی لائسنس کو منسوخ نہیں کیا گیا ہے۔ پارلیمنٹ میں ایک جواب میں یہ بات بتائی گئی۔