تلنگانہ

کانگریس پارٹی 7 دسمبر تک ذات کی بنیاد پر مردم شماری مکمل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے: مہیش کمار گوڈ

اگر ان میں ہمت ہے تو ہریش راؤ کو استعفیٰ دے کر ہم سے بات کریں - پھر ہم حقیقت کیا ہے انہیں دیکھیں گے۔

حیدرآباد: ٹی پی سی سی کے صدر مہیش کمار گوڈ نے تصدیق کی کہ کانگریس پارٹی 7 دسمبر تک مکمل طور پر ذات کی بنیاد پر غیر جانبدارانہ مردم شماری مکمل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

متعلقہ خبریں
مودی، ذات پات پر مبنی مردم شماری زبان پر لانے سے تک ڈرتے ہیں : راہول گاندھی
ملک میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے حملوں پر مسلم پرسنل لا بورڈ کا اظہارِ تشویش، ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
گورنمنٹ ڈگری کالج فلک نما میں انا–اکّا مینٹورشپ انٹرن شپ تربیتی پروگرام کا آغاز
محرم الحرام 2026 کے انتظامات پر بی جے پی وفد کی کمشنر پولیس حیدرآباد سے ملاقات
جماعتِ اسلامی ہند گریٹر حیدرآباد ویمنز ونگ کے زیرِ اہتمام صحافیوں اور این جی اوز کا اجلاس

گاندھی بھون میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مہیش کمار گوڑ نے پچھلی حکومت کے مبینہ عوام مخالف کارروائیوں پر تنقید کی انہوں نے رکن کونسل تین مار مالنا کے ہریش راؤ کو دیے گئے حالیہ چیلنج کا حوالہ دیتے ہوۓ کہا کہ ہریش راو جو چلنجس قبول کرنے میں ماہر ہیں کو تین مار مالنا کا چلینج قبول کرتے ہوۓ استعفیٰ دے دینا چائیے۔

اگر ان میں ہمت ہے تو ہریش راؤ کو استعفیٰ دے کر ہم سے بات کریں – پھر ہم حقیقت کیا ہے انہیں دیکھیں گے۔

مہیش کمار گوڈ نے اعلان کیا کہ ضلع کانگریس کے صدور اور سیول سوسائٹی کے لیڈروں کے ساتھ 2 نومبر کو ایک میٹنگ کی جائے گی، جس کے بعد 5 یا 6 نومبر کو ریاست بھر کے نمائندوں کے ساتھ ذات پات کی مردم شماری کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک وسیع میٹنگ ہوگی۔

مردم شماری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، انہوں نے کہا راہول گاندھی نے ہر کمیونٹی کی موجودگی کے تناسب سے نمائندگی کی وکالت کرتے ہوۓ، قوم کے لیے ایک وژن کو آگے بڑھایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اجتماع راہول گاندھی کے وژن کے تئیں کانگریس کی وابستگی کی عکاسی کرتا ہے، جس کا مقصد تلنگانہ کو منصفانہ نمائندگی اور سماجی انصاف کے ماڈل میں تبدیل کرنا ہے۔