سعودی عرب میں رمضان استقبال کی تیاریاں، شاہراہیں سج گئیں
ترکی اور سنگاپور نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات 19 فروری کو رمضان المبارک کا پہلا روزہ ہوگا، کیونکہ فلکیاتی حسابات کے مطابق مقررہ رویت کے دن ہلال نظر آنے کا امکان نہیں
ریاض : سعودی عرب مکہ مکرمہ میں رمضان کے مقدس مہینے کے استقبال کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شاہراہیں اور گلیاں خوبصورتی سے سجائی گئی ہیں، جہاں رنگ برنگی لائٹس اور فانوس لگائے گئے ہیں۔
جبکہ مشرق وسطیٰ کے بیشتر ممالک میں ایک ہفتے قبل ہی رمضان کے آغاز کی تاریخ کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق عمان، ترکیہ اور سنگاپور نے ایک ہفتے قبل ہی رمضان کے آغاز کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے اور کہا ہے منگل 17 فروری کو چاند نظر آنا ممکن نہیں ہوگا۔
ترکی اور سنگاپور نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات 19 فروری کو رمضان المبارک کا پہلا روزہ ہوگا، کیونکہ فلکیاتی حسابات کے مطابق مقررہ رویت کے دن ہلال نظر آنے کا امکان نہیں۔
واضح رہے کہ ترکی میں تمام ہجری مہینوں کا آغاز پیشگی فلکیاتی حسابات کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ مذہبی امور کی صدارت کے مطابق 29 ویں دن کیے گئے حسابات سے ظاہر ہوا کہ منگل 17 فروری کو عرب و اسلامی دنیا اور امریکہ میں کہیں بھی چاند نظر آنا ممکن نہیں ہوگا، اس لیے جمعرات کو یکم رمضان مقرر کیا گیا۔
استنبول کی مشہور سلیمانیہ مسجد کے میناروں کے درمیان رمضان قرآن کا مہینہ ہے کے الفاظ روشن ہو گئے ہیں