انٹرٹینمنٹ

سارہ علی خان ’اے وطن میرے وطن‘ سے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ڈیبیو کریں گی

اے وطن میرے وطن کی ہدایت کاری کنن ائیر کریں گے فلم کی کہانی دراب فاروقی نے لکھی ہے قابل ذکر بات یہ ہے کہ اوشا مہتا جدوجہد آزادی کے دوران سکریٹ ریڈیو آپریٹر تھیں۔

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ’’اے وطن میرے وطن‘‘ سے ڈیبیو کرنے جارہی ہیں سارہ علی خان ‘اے وطن میرے وطن’ میں مجاہد آزادی اوشا مہتا کے کردار میں نظر آئیں گی اے وطن میرے وطن دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی فلم ہے یہ فلم ایمیزون پرائم پر ریلیز ہوگی۔

  اے وطن میرے وطن کی ہدایت کاری کنن ائیر کریں گے فلم کی کہانی دراب فاروقی نے لکھی ہے قابل ذکر بات یہ ہے کہ اوشا مہتا جدوجہد آزادی کے دوران سکریٹ ریڈیو آپریٹر تھیں۔

 انہوں نے ملک کی آزادی کے دوران اہم کردار نبھایا تھا ۔ اوشا مہتا نے سکریٹ ریڈیو سروس ‘کانگریس ریڈیو’ کا آغاز کیا تھا۔ اس سروس ریڈیو کی مدد سے اس وقت کی وہ تمام معلومات اور دیگر خبریں شیئر کی جاتی تھیں جن پر اس دوران انگریزوں نے پابندی لگا رکھی تھی۔