مشرق وسطیٰ

سعودی عرب: بغیر پرمٹ حجاج کو لانے والوں کو سخت سزائیں

ڈائریکٹر پبلک سیکیورٹی ٹیم محمد بن عبداللہ البسامی نے حج سیکیورٹی پلان کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ غیر قانونی حجاج کو مکہ اور مشاعر مقدسہ میں داخلے سے روکنے کے لیے سخت سیکیورٹی حصار قائم کر دیا گیا ہے۔ سعودی حکام کے مطابق جعلی حج اشتہارات اور فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں جب کہ بغیر پرمٹ حجاج کو لانے والوں کے خلاف سخت سزاؤں کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

ریاض: سعودی وزارتِ داخلہ نے مکہ مکرمہ میں حج سیکیورٹی فورسز کی اہم پریس کانفرنس منعقد کی، جس میں حج 1447 ہجری کے لیے سیکیورٹی، ٹریفک اور انتظامی پلان کا اعلان کیا گیا، سعودی حکومت نے حجاج کرام کی خدمت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کا اعادہ بھی کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
سعودی عرب میں عازمین حج کی تعداد 15 لاکھ 18 ہزار تک پہنچ گئی
دنیا کی بلند ترین زیرِ تعمیر عمارت کا منفرد سنگِ میل، سعودی عرب کو بڑا اعزاز
اردو اکیڈمی جدہ کا گیارہواں سہ ماہی پروگرام شاندار انداز میں منعقد، تمثیلی مشاعرہ اور طلبہ کی پذیرائی
سعودی عرب میں میڈیکل و انجینئرنگ کی اعلیٰ تعلیم کے مواقع پر IIPA کا رہنمائی سیشن
ادبی فورم ریاض کا مشاعرہ بہ یاد تابش مہدی مرحوم

ڈائریکٹر پبلک سیکیورٹی ٹیم محمد بن عبداللہ البسامی نے حج سیکیورٹی پلان کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ غیر قانونی حجاج کو مکہ اور مشاعر مقدسہ میں داخلے سے روکنے کے لیے سخت سیکیورٹی حصار قائم کر دیا گیا ہے۔ سعودی حکام کے مطابق جعلی حج اشتہارات اور فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں جب کہ بغیر پرمٹ حجاج کو لانے والوں کے خلاف سخت سزاؤں کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ غیر قانونی حجاج کو منتقل کرنے والے افراد کو 6 ماہ تک قید اور 50 ہزار ریال جرمانہ ہو سکتا ہے جب کہ خلاف ورزی پر غیر ملکی ٹرانسپورٹر کو سزا کے بعد 10 سال کے لیے سعودی عرب میں داخلے پر پابندی ہوگی۔

سعودی حکام کے مطابق حجاج کرام کے تحفظ کے لیے جیب تراشی اور دیگر جرائم کے خلاف خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں جب کہ مشاعر مقدسہ، مسجد الحرام اور مرکزی علاقوں میں ہجوم اور ٹریفک مینجمنٹ کے لیے خصوصی پلان نافذ کر دیا گیا ہے۔

سعودی اسپیشل ایمرجنسی فورسز مکمل الرٹ ہیں اور غیر مجاز افراد کو مشاعر مقدسہ تک پہنچنے سے روکنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔ عرفات، جمرات اور حرم مکی کے اطراف ہجوم کو منظم رکھنے کے لیے خصوصی حکمت عملی بھی تیار کی گئی ہے۔

سول ڈیفنس فورسز نے مکہ، مشاعر مقدسہ اور مدینہ منورہ میں مکمل تیاری مکمل کر لی ہے جب کہ حج سیکیورٹی میں پہلی بار جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کا استعمال بھی شامل کیا گیا ہے۔ سعودی محکمہ جوازات کے مطابق اب تک 15 لاکھ 18 ہزار 153 عازمینِ حج بیرونِ ملک سے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔