مشرق وسطیٰ

سعودی عرب اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے:سعودی ولیعہد

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب‘غزہ اور دیگر علاقوں میں کشیدگی ختم کرانے کے لیے بین الاقوامی اور علاقائی فریقین سے رابطہ میں ہے۔

ریاض: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے فلسطینی صدر محمود عباس نے ملاقات کی۔اس موقع پر ملاقات میں غزہ کی صورتِ حال سمیت فوجی کشیدگی کم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارہ کی رپورٹ کے مطابق ملاقات میں غزہ کی صورتِ حال سمیت فوجی کشیدگی کم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
محمود عباس سے انٹونی بلنکن کی ملاقات
سعودی پرنس محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا آئندہ ہفتے دورہ پاکستان متوقع

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب‘غزہ اور دیگر علاقوں میں کشیدگی ختم کرانے کے لیے بین الاقوامی اور علاقائی فریقین سے رابطہ میں ہے۔

دوسری جانب ایران کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے خلاف اس کی جوابی کارروائی واضح اور نپی تلی ہوگی۔ایران کے وزیر خارجہ عباس عرقچی نے ایک بار پھر عہد کیا ہے کہ ان کا ملک تہران میں حماس کے سیاسی سربراہ اسمٰعیل ھنیہ کے قتل کا جواب دے گا۔

انھوں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ تہران میں اسرائیلی دہشت گردانہ حملہ پر ایران کی طرف سے جواب دیا جانا قطعی ہے اور یہ جواب بالکل نپا تلا اور اچھی طرح سے منصوبہ بند ہوگا۔

عرقچی نے مزید لکھاکہ ہمیں کشیدگی کا کوئی خوف نہیں ہے لیکن اس کے باوجود ہم اسرائیل کے برعکس کشیدگی بالکل نہیں چاہتے۔ ایرانی وزیر نے کہا کہ انہوں نے یہ تبصرہ اطالوی وزیر خارجہ انتونیو تاجانی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت میں کیا۔

a3w
a3w