مشرق وسطیٰ

فلسطین میں اب مزید ظلم برداشت نہیں کرسکتے، سعودی عرب کا اسرائیل کو دو ٹوک پیغام

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے دو ٹوک پیغام میں کہا ہے کہ فلسطین میں اب مزیدظلم برداشت نہیں کرسکتے، اسرائیل جنگ فوری بنداورغزہ کا محاصرہ ختم کرے۔

نیویارک: سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے دو ٹوک پیغام میں کہا ہے کہ فلسطین میں اب مزیدظلم برداشت نہیں کرسکتے، اسرائیل جنگ فوری بنداورغزہ کا محاصرہ ختم کرے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیل حماس مذاکرات شروع کریں، غزہ کے لوگ زیادہ انتظار نہیں کر سکتے: سعودی عرب
اسرائیلی بمباری سے بے گھر ہوئے جوڑوں کی شادی
رفح پر اسرائیلی حملہ، خون کی ہولی کا باعث بن سکتا ہے: ڈبلیو ایچ او
غزہ کے عوام کا تاریخی صبر جس نے اسلام کا سر بلند کردیا: رہبر انقلاب اسلامی
غزہ میں امداد تقسیم کرنے والی ٹیم پر اسرائیل کی بمباری، 23 فلسطینی شہید

تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور ناکہ بندی اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عرب رہنما سلامتی کونسل میں متفقہ پیغام کیساتھ آئے ہیں، فلسطین میں اب مزیدظلم برداشت نہیں کرسکتے، فلسطین میں تمام شہری تحفظ کےمستحق ہیں۔

سعودی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل فوری جنگ بندی کرےاورغزہ کامحاصرہ ختم کرے، جنگ بندی اس وقت خطے کیلئے ضروری ہے، غزہ میں مایوس کن صورتحال ہےانسانی تباہی دنیاکےسامنےہے، جنگ بندی ہوگی تودیگرمسائل بھی حل ہوسکتےہیں۔

فیصل بن فرحان نے کہا کہ سلامتی کونسل فلسطینی جانوں کےضیاع پرمطمئن ہے اور بین الاقوامی امن وسلامتی برقراررکھنے سے قاصرہے، بحران کو حل کرنے کیلئے کسی قرارداد تک پہنچنے میں دیرہوچکی۔انھوں نے روز دیا کہ فلسطین کےمسئلےپردہائیوں سےسلامتی کونسل کی خاموشی ناقابل قبول ہے اسرائیل حماس تنازع کافوری حل چاہتے ہیں، اگرہم اس میں ناکام ہوئےتوخطےکاامن متاثر ہوگا۔

سعودی وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ امن قائم کیلئے کام کرنا ہوگا اور عرب ممالک اس بحران کے حل کیلئے تیار ہیں۔

a3w
a3w