مشرق وسطیٰ

غیر ملکی سفارت خانوں کی سیکیورٹی سعودی خواتین نے سنبھال لی

سعودی عرب میں غیر ملکی سفارت خانوں کی سیکیورٹی پر مامور سعودی خواتین کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، یہ ویڈیو محکمہ امن عامہ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے۔

ریاض: سعودی عرب میں غیر ملکی سفارت خانوں کی سیکیورٹی سعودی خواتین نے سنبھال لی، اس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں
تیل کی قیمتیں مزید بڑھنے کا امکان، سعودی عرب، تیل کی پیداوار میں کٹوتی جاری رکھے گا
ہند۔ امریکہ۔ سعودی۔ امارات، ریلوے معاملت کا اعلان متوقع

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں غیر ملکی سفارت خانوں کی سیکیورٹی پر مامور سعودی خواتین کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، یہ ویڈیو محکمہ امن عامہ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سعودی خواتین اہل کار سفارت خانوں کے اطراف تعینات ہیں اور وائرلیس کے ذریعے رابطے کر رہی ہیں، ویڈیو میں سعودی خواتین اہلکاروں کے فیلڈ آپریشنز کو اجاگر کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب میں ڈپلومیٹک سیکیورٹی کا ادارہ وزرات داخلہ کے ماتحت ہے۔ ڈپلومیٹک سیکیورٹی کا ادارہ تمام سفارت کاروں، سعودی عرب میں غیر ملکی سفارت خانوں، قونصلیٹس اور دیگر ممالک میں سعودی سفارت خانوں اور قونصلیٹس کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے ذمہ دار ہے۔