انٹرٹینمنٹ

سلمان خان کو دھمکی دینے والا  لڑکا حراست میں

پولیس نے اس کی تحقیق شروع کی اور تکنیکی مدد سے انہیں پتا چلا کہ یہ فون کال تھانے ضلع کے شاہا پور کا ہے جو ممبئی سے 70کلومیٹر دور ہے۔ پولیس ٹیم شاہاپور پہنچی جہاں انہوں نے پایا کہ 16سالہ لڑکے نے دھمکی آمیز فون کیا تھا۔

ممبئی: ممبئی پولیس نے پولیس کنٹرول روم کو فون کرکے بالی ووڈ سوپر اسٹار سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے 16سالہ لڑکے کو پڑوسی تھانے ضلع سے گرفتار کرلیا۔ ممبئی پولیس کے اصل کنٹرول روم کو پیر کے روز فون آیا تھا۔

متعلقہ خبریں
فائرنگ کیس: لارنس بشنوئی کے چھوٹے بھائی انمول بشنوئی کے خلاف لک آوٹ سرکیولر
خود ساختہ فائنانس ڈپارٹمنٹ کا ایڈیشنل سکریٹری گرفتار
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر ہندوستانی شہری گرفتار
خودساختہ ڈاکٹر گرفتار۔ 2 سل فونس، میڈیکل اشیاء ضبط
سلمان خان کو چیف منسٹر شنڈے کا فون

 پولیس نے اس کی تحقیق شروع کی اور تکنیکی مدد سے انہیں پتا چلا کہ یہ فون کال تھانے ضلع کے شاہا پور کا ہے جو ممبئی سے 70کلومیٹر دور ہے۔ پولیس ٹیم شاہاپور پہنچی جہاں انہوں نے پایا کہ 16سالہ لڑکے نے دھمکی آمیز فون کیا تھا۔ راجستھان سے تعلق رکھنے والے لڑکے کو حراست میں لے لیا گیا۔

 اسے قانونی کارروائی کے لیے ممبئی کی آزاد میدان پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔ پولیس57 سالہ اداکار کو دھمکی دینے کے لڑکے کا مقصد معلوم کررہی ہے۔ ممبئی پولیس نے گزشتہ ماہ دھمکی آمیز ای میل وصول ہونے کے بعد سلمان خان کی سیکورٹی میں اضافہ کردیا تھا۔

a3w
a3w