حیدرآباد

تلگو کے مشہور یوٹیوبر شنمکھ جسونت گانجہ کے کیس میں گرفتار

پولیس نے اُنہیں منشیات کے کیس میں گرفتار کرلیا۔ شنمکھ کے ساتھ اُن کے بھائی سمپت ونئے کو بھی ایک اور کیس میں گرفتار کرلیا گا۔ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ شنمکھ کو گرفتار کیا گیاہو۔

حیدرآباد: مشہور تلگو یوٹیوبر اور بگ باس 5 کے رنراپ شنمکھ جسونت کو حیدرآباد پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ایک کیس کے معاملہ میں جب پولیس شنمکھ جسونت کے گھر پہنچی تو وہ گانجہ لیتے ہوئے پکڑے گئے۔ پولیس نے اُنہیں منشیات کے کیس میں گرفتار بھی کیا تھا۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری

واضح رہے کہ سنمکھ کے بھائی سمپت ونئے نے مونیکا نامی نوجوان لڑکی کو دھوکہ دیکر دوسری لڑکی سے شادی کرلی۔ اس کے بعد مونیکا نے پولیس میں شکایت درج کرائی تھی۔

پولیس جب اس معاملہ کی تحقیقات کیلئے سمپت ونئے سے پوچھ تاچھ کرنے شنمکھ کے گھر پہنچی تو وہ وہاں گانجہ لیتے ہوئے پکڑے گئے۔

پولیس نے اُنہیں منشیات کے کیس میں گرفتار کرلیا۔ شنمکھ کے ساتھ اُن کے بھائی سمپت ونئے کو بھی ایک اور کیس میں گرفتار کرلیا گا۔ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ شنمکھ کو گرفتار کیا گیاہو۔ شنمکھ کو پہلے بھی ہٹ اینڈ رن کیس میں گرفتار کیا جاچکا تھا اور بعد میں رہا کردیا گیا تھا۔

a3w
a3w