شمالی بھارت

سائنسدانوں نے کووڈ 19کی شدت کا اندازہ لگانے والا آلہ بنایا

چھتیس گڑھ کے سائنسدانوں نے ملک کی بائیو مارکر پہلی کٹ (Bio marker kit)کووڈ19 کی شدت کا اندازہ لگانے والا آلہ تیار کرکے طبی میدان میں ایک تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے۔

رائے پور: چھتیس گڑھ کے سائنسدانوں نے ملک کی بائیو مارکر پہلی کٹ (Bio marker kit)کووڈ19 کی شدت کا اندازہ لگانے والا آلہ تیار کرکے طبی میدان میں ایک تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
کورونا نے پیرس اولمپکس میں بھی دہشت پھیلادی، 40 سے زیادہ اتھلیٹس متاثر
کووِڈ کیسس میں اضافہ، مرکزی وزیر ِ صحت منڈاویا کا جائزہ اجلاس
کووڈ۔19 میں قابل لحاظ کمی: امریکی عہدیداروں

چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور میں ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر ہسپتال کے ملٹی ڈسپلنری ریسرچ یونٹ (ایم آریو) کے سائنسدانوں نے یہ کٹ تیار کی ہے جو ابتدائی مراحل میں کووِڈ19 انفیکشن کی شدت کا درست اندازہ لگانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اس کٹ کی مدد سے ڈاکٹر یہ فیصلہ کر سکیں گے کہ آیا مریض کو ہسپتال میں داخل کرنا ضروری ہے یا وہ صرف دوائیوں کے ذریعہ ہی گھر پر ٹھیک ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ کٹ کے ذریعہ یہ بھی معلوم کیا جا سکتا ہے کہ مریض کو کس قسم کی دوائیاں درکار ہوں گی جو علاج کو زیادہ موثر اور محفوظ بنائے گی۔

چیف سائنٹسٹ ڈاکٹر جگناتھ پال اور ان کی ٹیم نے اس کٹ کو تیار کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ڈاکٹر پال نے کہا کہ یہ تحقیق کووڈ19 کی پہلی لہر کے دوران شروع کی گئی تھی اور اس کی تفصیلی رپورٹ حال ہی میں سائنٹفک رپورٹس میگزین میں شائع ہوئی ہیں۔

اس کٹ کو ہندوستانی اور بین الاقوامی پیٹنٹ کے لیے بھی اپلائی کیا گیا ہے۔ڈاکٹر پال نے کہا کہ کووِڈ کی وبا کے دوران یہ سمجھنا مشکل تھا کہ کن مریضوں کو فوری طور پر ہسپتال میں داخل کرانے کی ضرورت ہے اور کن کا علاج گھر پر ہو سکتا ہے۔

اس چیلنج کو ذہن میں رکھتے ہوئے یہ بائیو مارکر کٹ تیار کی گئی ہے جو کیو پی سی آر پر مبنی ٹسٹ پر مبنی ہے اور 91فیصد حساسیت اور 94فیصد خصوصیت کے ساتھ درست نتائج فراہم کرتی ہے۔ ایم آر یو کی سائنسدان ڈاکٹر یوگیتا راجپوت نے بھی اس تحقیق میں اہم تعاون کیا۔

a3w
a3w