تلنگانہ

لوک سبھا امیدواروں کے لئے امیدواروں کے ناموں کا جائزہ، منگل کو تلنگانہ کانگریس الیکشن کمیٹی کا اجلاس

تلنگانہ میں لوک سبھا امیدواروں کے ناموں کے جائزہ کیلئے منگل کو کانگریس الیکشن کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں لوک سبھا امیدواروں کے ناموں کے جائزہ کیلئے منگل کو کانگریس الیکشن کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔

متعلقہ خبریں
وزیر اے لکشمن کمار کی 41ویں آل انڈیا سنٹرل جُلوسِ واپسی اہلِ حرم میں شرکت کی یقین دہانی
39 فیصد ووٹ حاصل کرنے کے باوجود وائی ایس آر سی پی کا عملاً صفایا
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں نزول قرآن کا مقصد اور نماز کی اہمیت و فضیلت کے موضوع پر جلسہ
مودی اور کے سی آر پر مذہب اور ذات کی سیاست کا الزام
مولانا ابوالکلام آزاد تقسیم ہند اور دو قومی نظریے کے سخت مخالف تھے

ریاست کے 17حلقوں سے مقابلہ کرنے کے لیے 309افرادنے ٹکٹ کے لیے درخواستیں دی ہیں۔سب سے زیادہ درخواستیں محبوب آباد سے 47،ورنگل ضلع سے 40درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

محبوب نگر سے چار، ظہیر آباد سے 6، میدک سے دس درخواستیں موصول ہوئی ہے، حلقہ واری طورپر ان درخواستوں کوتیار کیاگیا ہے۔ منگل کو پارٹی ہیڈکوارٹرس گاندھی بھون میں ہونے والے پردیش الیکشن کمیٹی کے اجلاس میں اس فہرست پر تبادلہ خیال کیاجائے گا۔

حلقہ واری طورپر دو یا تین لیڈروں کے ناموں کا کانگریس پردیش انتخابی کمیٹی جائزہ لے گی۔ پارٹی کی انتخابی حکمت عملی پر اس ماہ کی 6تاریخ کو اجلاس ہوگا جس میں پردیش انتخابی کمیٹی کی جانب سے تبادلہ خیال کاامکان ہے۔

شام پانچ بجے صدرتلنگانہ کانگریس ریونت ریڈی کی صدارت میں گاندھی بھون کے کانفرنس ہال میں یہ اجلاس منعقد کیاجائے گاجس میں اے آئی سی سی تلنگانہ انچارج دیپاداس منشی،اے آئی سی سی اسکریننگ کمیٹی کے صدرنشین،ارکان،اے آئی سی سی کے انچارج جنرل سکریٹریز، پی سی سی کمیٹی کے ارکان شرکت کریں گے۔