آندھراپردیش

پولنگ اسٹیشن میں داخل ہوکر الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو توڑ دیا گیا۔ مفرور ایم ایل اے کی تلاش (ویڈیو)

آندھرا پردیش کے چیف الیکٹورل آفیسر(سی ای او)مکیش کمار مینا نے آج یہاں کہا ہے کہ وائی ایس آر سی پی کے رکن اسمبلی رام کرشنا ریڈی کی تلاش کیلئے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں
حلقہ کونسل ورنگل کے ضمنی الیکشن کی تیاریوں کا جائزہ
محوخواب شخص پر کار چڑھانے پر ایم پی کی دختر کی گرفتاری و رہائی (ویڈیو)
ماچرلہ کے ایم ایل اے رام کرشنا ریڈی پر سپریم کورٹ کی پھٹکار
اے پی کے عوام کا فیصلہ قبول:شرمیلا
انتخابی ڈیوٹی پر مامور ملازمین کو ووٹ دینے کا ایک اور موقع

امراوتی: آندھرا پردیش کے چیف الیکٹورل آفیسر(سی ای او)مکیش کمار مینا نے آج یہاں کہا ہے کہ وائی ایس آر سی پی کے رکن اسمبلی رام کرشنا ریڈی کی تلاش کیلئے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

جنہوں نے ایک پولنگ سنٹر پر الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو نقصان پہنچایا ہے۔یہ واقعہ حلقہ ماچرلہ میں پیش آیا جوکہ ضلع پالنادو میں واقع ہے

۔سی ای او ایم کے مینانے بتایا ہے کہ پولیس نے آج صبح رام کرشنا ریڈی کی رہائش گاہ پر دھاوا کیا لیکن وہ وہاں موجود نہیں تھے۔

رام کرشنا ریڈی کی گرفتاری کیلئے پولیس کی کئی ٹیمیں سرگرم ہوئی ہیں۔اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سی ای او نے بتایا ہے کہ مذکورہ مفرور رکن اسمبلی کیلئے پولیس کی جانب سے کارروائی کی جارہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ برسر اقتدار وائی ایس آر سی پی کے قائد نے پولنگ اسٹیشن میں داخل ہوکر الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو توڑ دیا تھا۔ وہ مذکورہ حلقہ سے برسر اقتدار پارٹی کے امیدوار ہیں۔

a3w
a3w