حیدرآباد

نہانے کے دوران خاتون کی خفیہ ویڈیو گرافی، نوجوان گرفتار

خاتون کی خفیہ ویڈیو سل فون کے ذریعہ لینے کی کوشش کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔یہ واقعہ شہرحیدرآبا دکے ایس آرنگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔

حیدرآباد: نہانے کے دوران خاتون کی خفیہ ویڈیو سل فون کے ذریعہ لینے کی کوشش کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔یہ واقعہ شہرحیدرآبا دکے ایس آرنگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
جعلی جنرل انشورنس پالیسی کا ریاکٹ بے نقاب، 3 ملزمین گرفتار
بھینسہ میں آن لائن سٹہ گینگ کا پردہ فاش،اہم رکن گرفتار ،دیڑھ کروڑ کا سونا، نقدی و دستاویزات برآمد
انجینئرنگ کالج میڑچل میں طالبات کی خفیہ فلمبندی کیس میں دو گرفتار
ماونواز لیڈر کشن جی کی اہلیہ سجاتکا زیرحراست!
پاتال ایکسپریس کو پٹری سے اتارنے کی کوشش‘ یوپی میں ایک گرفتار

پولیس کے مطابق یہ خاتون اس شخص کے مکان کے قریب ہاسٹل میں مقیم ہے۔وہ جب نہانے کیلئے اندرگئی تو اس نے دیکھا کہ باتھ روم کے ایگزاسٹ فین کے قریب ایک سل فون چھپاکررکھاگیا ہے جس کے ذریعہ اس کے نہانے کی خفیہ ویڈیو لینے کی کوشش کی جارہی تھی۔

اس نے یہ کوشش کرنے والے نوجوان کو دیکھ کر چیخ وپکار کی جس پر مقامی افراد نے اس نوجوان کو پکڑلیااور اس کی پٹائی کرنے کے بعد اس کو پولیس کے حوالے کردیاگیا۔پولیس نے دیکھا کہ اس کے سل فون میں ایسی کئی ویڈیوز ہیں۔پولیس نے اس کو ریمانڈ کردیا۔