جموں و کشمیر

یوم آزادی کے پیش نظر جموں وکشمیر میں سیکورٹی بندوبست مزید چوکس

ملک کی 77 ویں یوم آزادی کے پیش نظر جموں وکشمیر میں سیکورٹی بندوبست کو مزید چوکس و سخت کر دیا گیا ہے۔

جموں: ملک کی 77 ویں یوم آزادی کے پیش نظر جموں وکشمیر میں سیکورٹی بندوبست کو مزید چوکس و سخت کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
آزادی، وطن کے متوالوں کے لئے ایک عظیم کارنامہ، مانو میں یومِ آزادی تقریب، پروفیسر عین الحسن کا خطاب
مہذب سماج میں تشدد اور دہشت گردی ناقابل قبول: پرینکا گاندھی
سری نگر کو جموں و کشمیر کا مستقل دارالحکومت بنادیاجائے: انجینئر رشید
دفعہ 370، کشمیر اسمبلی کے پہلے اجلاس میں قرار داد کی منظوری متوقع
عوامی تعاون سے ہی نیشنل کانفرنس پھر سُرخ رو ہوئی: فاروق عبداللہ

ذرائع کے مطابق جموں وکشمیر میں جہاں سیکورٹی فورسز کی گشتی

کو بڑھا دیا گیا ہے وہیں گاڑیوں اور راہگیروں کی چیکنگ کا سلسلہ بھی شروع کیا گیا ہے۔

بتادیں کہ امسال جموں و کشمیر میں یوم آزادی کی سب سے بڑی تقریب بخشی اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی جہاں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا قومی پرچم لہرائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ یونین ٹریٹری کے باقی حصوں کی طرح ضلع اودھم پور میں بھی سیکورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز جہاں گاڑیوں اور راہگیروں کی چیکنگ کر رہے ہیں وہیں گشت کو بھی بڑھا دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر خاص طور پر نگرانی کو بڑھا دیا گیا ہے۔

ڈوڈہ – کشتواڑ ہ رام بن رینج کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل سنیل گپتا نے گذشتہ روز اپنے دورہ کشتواڑ کے دوران سیکورٹی بندوبست کا وسیع پیمانے پر جائزہ لیا۔

دریں اثنا جموں کے دیگر حصوں اور سری نگر میں بھی یوم آزادی کے پیش نظر سیکورٹی بندوبست کو مزید بڑھایا جا رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ امسال بھی یوم آزادی کی تقریبات کے پر امن انعقاد کو یقینی بنایا جا ئے گا۔