ایشیاءسوشیل میڈیا
ٹرینڈنگ

آسمان پر بیک وقت 7 سورجوں کا نظارہ، حقیقت کیا ہے؟ (ویڈیو وائرل)

خاتون کا کہنا تھا کہ یہ ناقابل یقین نظارہ متعدد زاویوں سے نظر آ رہا ہے، جس کی وجہ سے بہت سے لوگ حیران ہیں کہ کیا وہ کسی کائناتی بے ترتیبی کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

حیدرآباد: ہمارے نظام فلکی کا ایک سورج ہے لیکن زمین سے بیک وقت آسمان پر 7 سورجوں کا نا قابل یقین مشاہدہ کیا گیا ہے۔ یہ نا قابل فراموش حیرت انگیز منظر چین میں دیکھا گیا اور ایک خاتون کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو میں 7 سورجوں کو ایک قطار میں دیکھا جا سکتا ہے جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
لفٹ میں پھنسے نوجوان نے ایسا ردعمل دیا کہ لوگ حیران رہ گئے (ویڈیو)
طلاق کی خبریں! ایشوریا کی بیٹی کے ہمراہ انڈیا واپسی کے بعد امیتابھ کی ٹوئٹ وائرل
شترو گھن سنہا نے دواخانہ کے کمرہ سے اپنی تصاویر شیئر کیں (تصاویر)
سوشل میڈیا کے اثرات کی جانچ کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل
مجلسی خاتون لیڈر کی 2 افراد کے خلاف شکایت

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حیرت انگیز ویڈیو چینگڈو اسپتال میں آنے والی وانگ نامی خاتون نے بنائی ہے جس میں 7 سورج ایک قطار میں دیکھے جاسکتے ہیں۔ وانگ نے اس منظر کو نا قابل فراموش قرار دیا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ یہ ناقابل یقین نظارہ متعدد زاویوں سے نظر آ رہا ہے، جس کی وجہ سے بہت سے لوگ حیران ہیں کہ کیا وہ کسی کائناتی بے ترتیبی کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

تاہم ماہرین نے اس حیرت انگیز منظر کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ کوئی فلکیاتی واقعہ نہیں ہے بلکہ نظروں کا دھوکا (آپٹیکل الوژن) ہے۔ سورجوں کی عجیب وغریب ترتیب اسپتال کی کھڑکیوں کے پرت دار شیشے کے ذریعہ روشنی کے اخراج کی وجہ سے ہوئی ، جس سے ہر پین پر سورج کی مجازی تصاویر پیدا ہوئیں۔

واضح رہے کہ اس قسم کے منظر کو ’’پرہیلین‘‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، جو ماحولیاتی بصری دھوکہ کی ایک قسم ہے۔ ایسا اس وقت ہوتا ہے، جب سورج کی روشنی زمین کی فضا میں برف کے کرسٹل کے ساتھ تعامل کرتی ہے۔ دوسری جانب اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے منفرد اور دلچسپ کے ساتھ پرتجسس تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

a3w
a3w