آندھراپردیش

اے پی ٹرین حادثہ۔بعض ٹرین خدمات میں ردوبدل

ساوتھ سنٹرل ریلوے آندھراپردیش کے وجیانگرم کے قریب ٹرین حادثہ کے پیش نظر ٹرین خدمات میں ردوبدل کیا ہے۔

حیدرآباد: ساوتھ سنٹرل ریلوے آندھراپردیش کے وجیانگرم کے قریب ٹرین حادثہ کے پیش نظر ٹرین خدمات میں ردوبدل کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید
محمد حمید صدیقی کی کتاب، مطالعہ قرآن کے باب میں اہم اضافہ
ٹاملناڈو ٹرین حادثہ، مرکز پر راہول گاندھی کی تنقید
درگاہ حضرت سید حافظ سید شاہ جلال الدین شاہ جمال البحر مشوق ربانی ثانیؒ کے 469 ویں عرس تقریبات
جامعۃ المومنات کے زیر اہتمام سالانہ امتحانات قرأت امام عاصم کوفیؒ کا انعقاد

ساوتھ سنٹرل ریلوے کے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ایسٹ کوسٹ ریلوے کے والٹیرڈیویثرن کے وشاکھاپٹنم۔

بھونیشورسکشن کے الم نندا اور کنکٹاپلی کے درمیان ٹرین حادثہ کے سبب یہ ردوبدل کیاگیا ہے۔ٹرین نمبر 22860ڈاکٹرایم جی آرچینائی سنٹرل۔

پوری ویکلی ایکسپریس ٹرین جو آج 16.25 بجے روانہ ہونے والی تھی کو منسوخ کردیاگیا۔ٹرین نمبر12842 ڈاکٹرایم جی آرچینائی سنٹرل۔

کورومنڈل ایکسریس ٹرین کو تاخیرسے چلایاجائے گا۔اسی طرح ٹرین نمبر13352 الپووزوہا۔دھن باد ٹرین بھی چارگھنٹہ کی تاخیر سے پیر کو چلائی جارہی ہے۔