انسانی حقوق کونسل کے لیے 18نئے رکن ممالک کا انتخاب
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 47 رکنی انسانی حقوق کونسل کے لیے 2025-2027 کی مدت کار کے لیے 18 نئے رکن ممالک کا انتخاب کیا ہے۔
اقوام متحدہ (یو این آئی) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 47 رکنی انسانی حقوق کونسل کے لیے 2025-2027 کی مدت کار کے لیے 18 نئے رکن ممالک کا انتخاب کیا ہے۔
اقوام متحدہ نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ 18 ممالک میں بینن‘ بولیویا‘ کولمبیا‘ قبرص‘ چیکیا‘ کانگو‘ ایتھوپیا‘ گیمبیا‘ آئس لینڈ‘ کینیا‘ مارشل آئی لینڈ‘ میکسیکو‘ شمالی مقدونیہ‘ قطر‘ جمہوریہ کوریا‘ اسپین‘ سوئزرلینڈ اور تھائی لینڈ شامل ہیں جنہیں ووٹنگ کے ذریعے منتخب کیاگیا ہے۔
ان تمام ممالک کو یکم جنوری 2025 سے 3 سال کی مدت کار کے لئے منتخب کیا گیا ہے اور یہ ان رکن ممالک کی جگہ لیں گے جن کی میعاد 31 دسمبر 2024کو ختم ہونے والی ہے۔ا
س کے علاوہ تمام سبکدوش ہونے والے رکن ممالک ارجنٹائن‘ بینن‘ کیمرون‘ اریٹیریا‘ فن لینڈ‘ گیمبیا‘ ہونڈوراس‘ ہندوستان‘ قازقستان‘ لتھوانیا‘ لکسمبرگ‘ ملائیشیا‘ مونٹی نیگرو‘ پیراگوئے‘ قطر‘ صومالیہ‘ متحدہ عرب امارات اور امریکہ فوری طور پر دوبارہ انتخاب کے لئے اہل ہیں۔
ان ممالک کے علاوہ جنہوں نے لگاتار 2 مدت کار مکمل کئے ہیں اس میں ارجنٹینا‘ کیمرون‘ اریٹیریا‘ ہندوستان اور صومالیہ شامل ہیں۔بیان کے مطابق البانیہ‘ الجزائر‘ بنگلہ دیش‘ بیلجیم‘ برازیل‘ بلغاریہ‘ برونڈی‘ چلی‘ چین‘ کوسٹا ریکا‘ کوٹ ڈی آئیور‘ کیوبا‘ ڈومینیکن ریپبلک‘ فرانس‘ جارجیا‘ جرمنی‘ گھانا‘ انڈونیشیا‘ جاپان‘ کویت‘ کرغزستان‘ ملاوی‘ مالدیپ‘ مراقش‘ ہالینڈ‘ رومانیہ‘ جنوبی افریقہ‘ سوڈان اور ویت نام کونسل کے رکن رہیں گے۔